کتاب: جنازے کے مسائل - صفحہ 26
اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 33 شرکیہ افعال سے بعض اوقات مشکلات اور بیماریاں دور ہو جاتی ہیں ۔بیمار آدمی پر دایاں ہاتھ پھیر کر اللہ سے شفا کے لئے مندرجہ ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ اِذَا اَتَی مَرِیْضًا اَوْ اُتِیَ بِہِ قَالَ ((اَذْہِبِ البَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنَتَ الشَّافِیْ لاَ شِفَائَ اِلاَّ شِفَائُکَ شِفَائً لاَّ یُغَادِرُ سَقَمًا))۔ مَتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مریض کے پاس جاتے یا کوئی مریض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا جاتا تو فرماتے ’’اے لوگوں کے رب ! اس بیماری کو دور فرما ، تو ہی شفا دینے والا ہے شفا صرف تیری ہی طرف سے ہے ، ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری باقی نہ چھوڑے۔‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 34 برص ، کوڑھ ، دیوانگی اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَقُوْلُ ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُنُوْنِ وَالْجَذَامِ وَالْبَرْصِ وَمِنْ سَیِّیئِ الاَسْقَامِ))۔رَوَاہُ النَّسَائِیُّ[2] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یا اللہ ! میں جنون ، کوڑھ ، برص اور بری بیماریوں سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 35 جادو کے اثر سے محفوظ رہنے کے لئے معوذات پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ مسئلہ36 دم کرتے وقت جسم پر ہاتھ پھیرنا مسنون ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ:کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا اشْتَکَی نَفَثَ عَلٰی نَفْسِہِ بِالْمُعَوَّذَاتِ وَمَسَحَ عَنْہُ بِیَدِہِ ۔مُتَّفِقٌ عَلَیْہِ[3] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (جادو کے اثر سے)جب بیمار ہوئے تو معوذات پڑھ کر اپنے آپ پر دم کرتے اور اپنا ہاتھ مبارک اپنے جسم پر پھیرتے۔‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 37 کسی جگہ درد ہو تو وہا ں ہاتھ رکھ کر یہ مسنون دعا مانگنی چاہئے۔
[1] مختصر صحیح بخاری ، للزبیدی ، رقم الحدیث 1961 [2] صحیح سنن النسائی ،للالبانی ،الجزء الثالث ، رقم الحدیث 5068 [3] مختصر صحیح بخاری ، للزبیدی ، رقم الحدیث 1704