کتاب: جنازے کے مسائل - صفحہ 20
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((أَلْحُمّٰی کِیْرٌ مِنْ کِیْرِ جَہَنَّمَ فَنَحُّوْہَا عَنْکُمْ بِالْمَائِ الْبَارِدِ)) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (صحیح)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بخار جہنم کی بھٹی میں سے ایک بھٹی ہے ، اسے ٹھنڈے پانی سے ختم کرو۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 13 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دل کے مریضوں کے لئے حریرہ تجویز فرمایا کرتے تھے۔
عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ((أَلتَّلْبِیْنَۃُ مُجِمَّۃٌ لِفُؤَادِ الْمَرِیْضِ تَذْہِبُ بَعْضَ الْحُزْنِ)) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [2]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ’’ تلبینہ دل کے مریضوں کے لئے راحت بخش ہے اور غموں کو ہلکا کرتا ہے۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
وضاحت : چھانے بغیر ’’جَو‘‘ کے آٹے کا حلوہ تلبینہ یا حریرہ کہلاتا ہے۔
مسئلہ 14 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمونیہ میں عود ہندی استعمال کرنے کی ہدایت فرمایا کرتے تھے۔
عَنْ اُمِّ قَیْسِ بِنْتِ مِحْصَنٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( عَلاَمَہْ تَدْغَرْنَ اَوْلاَدَکُنَّ بِہٰذَا الْعِلاَقِ عَلَیْکُنَّ بِہٰذَا الْعُوْدِ الْہِنْدِیِّ فَإِنَّ فِیْہِ سَبْعَۃَ أَشْفِیَۃٍ مِنْہَا ذَاتُ الْجَنْبِ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[3]
حضرت ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اپنی اولاد کے حلق کیوں دباتی ہو، تمہیں عود ہندی استعمال کرنا چاہئے ۔ اس میں سات بیماریوں کے لئے شفاء ہے ۔ ان میں سے ایک ذات الجنب ہے۔ حلق کی بیماری کے لئے اسے ناک میں ڈالنا چاہئے جبکہ ذات الجنب کے لئے منہ میں چبانا چاہئے۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 15 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درد شقیقہ (آدھے سر کا درد) کا علاج پچھنے لگوا کر کیا۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اَحْتَجَمَ وَ ہُوَ مُحْرِمٌ فِیْ رَأْسِہٖ مِنْ شَقِیْقَۃٍ کَانَتْ بِہٖ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[4]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت ِ احرام میں
[1] صحیح سنن ابی ماجۃ ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2799
[2] مختصر صحیح مسلم ، للالبانی ، رقم الحدیث 1471
[3] مختصر صحیح مسلم ، للالبانی ، رقم الحدیث 1477
[4] کتاب الطب ، باب الحجم من الشقیقۃ