کتاب: جنازے کے مسائل - صفحہ 18
عَنْ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم فِیْ مَرْضِہٖ فَمَسَسْتُہٗ وَ ہُوَ یُوْعَکُ وَعْکًا شَدِیْدًا فَقُلْتُ : اِنَّکَ لَتُوْعَکُ وَعْکًا شَدِیْدًا وَ ذٰلِکَ أَنَّ لَکَ أَجْرَیْنِ ، قَالَ ((أَجْلُ وَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ یُصِیْبُہٗ أَذیً ، اِلاَّ حَاتَتْ عَنْہُ خَطَایَاہُ ، کَمَا تَحَاتُّ وَرَقُ الشَّجَرِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم شدیدبخار میں مبتلا تھے۔ میں نے عرض کیا ’’آپ کو شدید بخار ہے یہی وجہ ہے کہ آپ کو دوہرا اجر ملتا ہے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ہاں ! جب کسی مسلمان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے گناہ اس طرح جھاڑ دیتے ہیں جس طرح (خزاں رسیدہ) درخت کے پتے جھڑتے ہیں۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( مَنْ یُرِدِ اللّٰہُ بِہٖ خَیْرًا یُصِبْ مِنْہُ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس شخص سے اللہ تعالیٰ بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے مصیبت میں مبتلا کردیتا ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 10 بیماری کے دوران بیمار کی دعا قبول کی جاتی ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((خَمْسُ دَعْوَاتٍ یُسْتَجَابُ لَہُنَّ دَعْوَۃ الْمَظْلُوْمِ حَتّٰی یَنْتَصِرَ وَ دَعْوَۃ الْحَاجِّ حَتّٰی یَصْدُرَ وَ دَعْوَۃ الْمُجَاہِدِ حَتّٰی یَقْعُدَ وَ دَعْوَۃ الْمَرِیْضِ حَتّٰی یَبْرَأً وَ دَعْوَۃ الْأَخِ لِأَخِیْہِ بِظَہْرِ الْغَیْبِ ثُمَّ قَالَ وَ أَسْرَعُ ہٰذِہِ الدَّعْوَاتِ إِجَابَۃً دَعْوَۃُ الْأَخِ بِظَہْرِ الْغَیْبِ)) رَوَاہُ الْبَیْہَقِیُّ [3] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’پانچ (آدمیوں کی) دعائیں قبول کی جاتی ہیں 1 مظلوم کی دعا یہاں تک کہ بدلہ لے لے 2 حاجی کی دعا یہاں تک کہ (گھر) واپس لوٹے 3 مجاہد کی دعا یہاں تک کہ وہ جہاد سے فارغ ہوجائے 4مریض کی دعا یہاں تک کہ ٹھیک ہوجائے 5 بھائی کی بھائی کے لئے غائبانہ دعا ۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ان تمام دعاؤں میں سے جلدی قبول ہونے والی دعا بھائی کی بھائی کے لئے غائبانہ دعا ہے۔‘‘ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 11 علاج کرانا سنت ہے ، لیکن علاج کے لئے حرام چیزیں استعمال کرنا منع ہے۔
[1] مختصر صحیح بخاری ، للزبیدی ، رقم الحدیث 1953 [2] مختصر صحیح بخاری ، للزبیدی ، رقم الحدیث 1951 [3] مشکوۃ المصابیح ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2660