کتاب: جنازے کے مسائل - صفحہ 16
پلایا ، کیا تجھے معلوم نہ تھا کہ اگرتو اسے پانی پلاتا تو اس کا ثواب مجھ سے پالیتا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 3 مریض کی عیادت کا ثواب ۔
عَنْ عَلِیٍّ رضي اللّٰه عنه قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((یَقُوْلُ مَنْ أَتٰی أَخَاہُ الْمُسْلِمَ عَائِدًا مَشٰی فِیْ خَرَافَۃِ الْجَنَّۃِ حَتّٰی یَجْلِسَ فَإِذَا جَلَسَ غَمَرَتْہُ الرَّحْمَۃُ فَإِنْ کَانَ غُدْوَۃً صَلّٰی عَلَیْہِ سَبْعُوْنَ اَلْفَ مَلَکٍ حَتّٰی یَمْسِیَ وَ اِنْ کَانَ مَسَائً صَلّٰی عَلَیْہِ سَبْعُوْنَ اَلْفَ مَلَکٍ حَتّٰی یُصْبِحَ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَۃَ وَالتِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح)
حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جب کوئی مسلمان اپنے بھائی کی عیادت کے لئے آتا ہے ، تو اس کے پاس پہنچنے تک مسلسل جنت کے راستے پر چلتا رہتا ہے ۔ پھر جب بیٹھتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے ۔ اگر (عیادت کا وقت) صبح کا ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں ، اگر شام کا وقت ہو تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں۔اسے احمد ، ابن ماجہ اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 4 غیر مسلم کی عیادت کرنا جائز ہے۔
عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ غُلاَمًا لِیَہُوْدٍ کَانَ یَخْدُمُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَمَرِضَ فَأَتَاہُ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَعُوْدُہٗ فَقَالَ ((أَسْلِمْ)) فَأَسْلَمَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیّ[2]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی لڑکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا ، وہ بیمار ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے (دوران عیادت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا ’’مسلمان ہوجا۔‘‘ تو وہ مسلمان ہوگیا۔اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ5 بیمار کی عیادت کے وقت درج ذیل الفاظ سات مرتبہ کہنے مسنون ہیں۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((مَنْ عَادَ مَرِیْضًا لَمْ یَحْضُرْ اَجَلُہٗ ، فَقَالَ عِنْدَہٗ سَبْعَ مِرَارٍ : أَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَشْفِیَکَ ، اِلاَّ عَافَاہُ اللّٰہُ مِنْ ذٰلِکَ الْمَرَضِ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[3] (صحیح)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب کوئی
[1] صحیح سنن ابن ماجہ ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 1183
[2] مختصر صحیح بخاری ، للزبیدی ، رقم الحدیث 679
[3] صحیح سنن ابی داؤد ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2663