کتاب: جہنم کا بیان - صفحہ 86
مسئلہ 84:کھولتا پانی پیتے ہی جہنمیوں کی آنتیں کٹ جائیں گی۔ ﴿ مَثَلُ الْجَنَّۃِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ فِیْہَا اَنْہٰرٌ مِّنْ مَّآئٍ غَیْرِ اٰسِنٍ وَاَنْہٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُہُ وَاَنْہٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ وَاَنْہٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفّٰی وَلَہُمْ فِیْہَا مِنْ کُلِّ الثَّمَرٰتِ وَمَغْفِرَۃٌ مِّنْ رَّبِّہِمْ کَمَنْ ہُوَ خَالِدٌ فِیْ النَّارِ وَسُقُوْا مَائً حَمِیْمًا فَقَطَّعَ اَمْعَائَ ہُمْ،﴾(15:47) ’’(پرہیز گار لوگوں سے)جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان یہ ہے کہ اس میں نہریں بہہ رہی ہوں گی نتھرے پانی کی،ایسے دودھ کی جس کے مزے میں ذرا فرق نہ آیا ہو ایسی شراب کی جو پینے والوں کے لئے لذیذ ہو اورایسے شہد کی جو صاف اور شفاف ہو جنت میں ان کے لئے ہر طرح کے پھل ہوں گے اور ان کے رب کی طرف سے بخشش(کیا یہ جنتی شخص(اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جو ہمیشہ جہنم میں رہے گا جہاں جہنمیوں کو ایسا گرم پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتیں تک کاٹ دے گا۔‘‘(سورہ محمد،آیت نمبر15) مَآئٌ صَدِیْدٌ زخموں سے بہنے والی پیپ اور خون مسئلہ 85:جہنمیوں کے زخموں سے بہنے والا خون اور پیپ یا کھولتا ہوا آمیزہ بھی جہنمیوں کو پینے کے لئے دیا جائے گا جسے وہ زبردستی ایک ایک گھونٹ کرکے پئیں گے۔ ﴿مِنْ وَّرَائِہٖ جَھَنَّمُ وَ یُسْقٰی مِنْ مَّآئٍ صَدِیْدٍ، یَّتَجَرَّعُہٗ وَلاَ یَکَادُیُسِیْغُہٗ وَیَاتِیْہِ الْمَوْتُ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ وَّمَا ھُوَ بِمَیِّتٍ وَمِنْ وَّرَآئِہٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌ ﴾ (17۔16:14) (دنیا کے بعد)آخرت میں)کافر کے لئے)جہنم ہے جہاں وہ پیپ اور خون کی آمیزش والا پانی پلایا جائے گا جسے وہ زبردستی گھونٹ گھونٹ کرکے پینے کی کوشش کرے گا لیکن مشکل سے ہی گلے سے اتار سکے گا کافر کو ہر طرف سے موت آتی دکھائی دے گی لیکن مرنے نہ پائے گا اور اس کے بعد بھی سخت عذاب اس کی جان کا لاگو رہے گا۔‘‘(سورہ ابراہیم،آیت نمبر16تا17)