کتاب: جہنم کا بیان - صفحہ 85
غَسَّاقٌ… سیاہ زہریلا بدبودارمشروب طِیْنَۃُ الْخَبَالَ… جہنمیوں کا پسینہ مَآئٌ حَمِیْمٌ کھولتا ہوا پانی مسئلہ 82:تھوہر کھانے کے بعد جہنمیوں کو کھولتا ہوا پانی پینے کے لئے دیا جائے گا۔ ﴿ فَاِنَّہُمْ لَاٰکِلُوْنَ مِنْہَا فَمَالِؤنَ مِنْہَا الْبُطُوْنَ ، ثُمَّ اِنَّ لَہُمْ عَلَیْہَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍ، ﴾(67۔66:37) ’’جہنمی یہی(تھوہر کا درخت(کھائیں گے اور اس سے اپنا پیٹ بھریں گے کھانے کے بعد پینے کے لئے انہیں کھولتا ہوا پانی ملے گا اور اس کے بعد ان کی واپسی اسی نار جہنم کی طرف ہوگی)جہاں سے پانی پلانے کے لئے لائے گئے تھے)‘‘(سورہ صافات،آیت نمبر66تا67) وضاحت :معلوم ہوتا ہے کہ زقوم کا درخت اور کھولتے پانی کے چشمے دوزخ کے کسی خاص علاقے میں ہوں گے جب جہنمیوں کو بھوک اور پیاس لگے گی تو انہیں اس مقام کی طرف ہانک دیا جائے گا اور پھر دوزخ میں اپنے ٹھکانے کی طرف واپس لایا جائے گا۔ (اشرف الحواشی) مسئلہ 83:تھوہر کھانے کے بعد جہنمی تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح کھولتا ہوا پانی پئیں گے۔ ﴿ ثُمَّ اِنَّکُمْ اَیُّہَا الضَّآلُّوْنَ الْمُکَذِّبُوْنَ ، لَاٰکِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ ، فَمَالِؤنَ مِنْہَا الْبُطُوْنَ ، فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْہِ مِنَ الْحَمِیْمِ ، فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْہِیْمِ ، ہٰذَا نُزُلُہُمْ یَوْمَ الدِّیْنِ،﴾ (56۔51:56) ’’پھر اے گمراہ ہونے والو اور جھٹلانے والو!تم تھوہر کا درخت کھانے والے ہو اسی سے تم پیٹ بھرو گے اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے قیامت کے روز یہ ہوگا سامان ضیافت (جھٹلانے والوں کے لئے)‘‘(سورہ واقعہ،آیت نمبر51تا56)