کتاب: جہنم کا بیان - صفحہ 84
کھانا ہے جسے(ان)گناہ گاروں کے علاوہ کوئی دوسرانہیں کھائے گا۔‘‘(سورہ حاقہ،آیت نمبر35تا 37)
وضاحت :بعض مفسرین کے نزدیک غسلین بھی جہنم کے ایک درخت کا نام ہے۔واللّٰہ اعلم بالصواب!
4۔ ذَا غُصَّۃٍ
حلق میں پھنسنے والا کھانا
مسئلہ 80: زقوم،ضریع اور غسلین کے علاوہ جہنمیوں کو ایسا زہریلا کانٹے دار اور بدبودارکھانا دیا جائے گا جو ان کے حلق سے پھنس پھنس کر نیچے اترے گا۔
﴿ اِنَّ لَدَیْنَا اَنْکَالاً وَّجَحِیْمًا ، وَّطَعَامًا ذَا غُصَّۃٍ وَّعَذَابًا اَلِیْمًا ، ﴾(13۔12:73)
’’ہمارے پاس (جہنمیوں کے لئے)بھاری بیڑیاں اور بھڑکتی ہوئی آگ ہے حلق میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب ہے۔‘‘(سورہ مزمل،آیت 12تا13)
٭٭٭
(ب) شَرَابُ اَہْلِ النَّارِ
جہنمیوں کے مشروبات
مسئلہ 81: جہنمیوں کو پینے کے لئے درج ذیل پانچ قسم کے مشروبات دیئے جائیں گے۔
1۔مَآئٌ حَمِیْمٌ… کھولتاہواپانی
2۔مَآئٌ صَدِیْدٌ… زخموں سے بہنے والی پیپ اور خون
3۔مَآئٌ کَالْمُہْلِ… تیل کی تلچھٹ جیسا کھولتا ہواپانی