کتاب: جہنم کا بیان - صفحہ 8
لیکن ……!
اگر یہ خبر سچی ہوئی تو پھر ……؟
اے آگ کو جھٹلانے والو!
اے آگ کامذاق اور تمسخر اڑانے والو!
اے آگ کے بارے میں شک میں پڑنے والو!
اے آگ پر ایمان رکھنے کے باوجود غفلت میں پڑنے والو!
جب وہ آگ سامنے بھڑک رہی ہوگی اور خبر لانے والا کہہ رہا ہوگا :
ہٰذِہٖ النَّارُ الَّتِیْ کُنْتُمْ بِہَا تُکَذِّبُوْنَ (14:52)
’’دیکھو ، یہ ہے وہ آگ جسے تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے۔‘‘ (سورہ طور ، آیت 14)
تو پھر……؟
تمہارے پاس کیا جواب ہوگا اس کا ؟
کہیں بھاگ جائوگے؟
کہیں پناہ پائو گے؟
کسی ’’مشکل کشا‘‘ کو بلاؤگے…… یا
اس دہکتی ہوئی اور شعلے اگلتی آگ میں جلنا قبول کرلوگے؟
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِیْنَ (15:77)
’’تباہی ہے اس روز جھٹلانے والوں کے لئے۔‘‘ (سورہ مرسلات ، آیت 15)
٭٭٭