کتاب: جہنم کا بیان - صفحہ 75
اَھْوَنَ اَھْلِ النَّارِ عَذَاباً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لَرَجُلٌ یُوْضَعُ فِیْ اَخْمَصٍ قَدَمَیْہِ جَمْرَتَانِ یَغْلِیْ مِنْھُمَا دِمَاغُہٗ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1]
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے یہ بات کہی کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ’قیامت کے روز جس شخص کو سب سے ہلکا عذاب دیا جائے گا اس کے پاؤں کے تلوؤں کے نیچے آگ کے دو انگارے رکھ دیئے جائیں گے جس سے اس کا دماغ(ہنڈیا کی طرح)کھولے گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
٭٭٭
[1] کتاب الایمان باب اہوان اہل النار عذابا