کتاب: جہنم کا بیان - صفحہ 7
میں تپائی ہوئی تختیاں ہیں۔ آگ میں پیدا ہونے والے زہریلے سانپ ، اونٹوں کے برابر! آگ میں پیدا ہونے والے زہریلے بچھو، خچروں کے برابر! آگ میں پیدا ہونے والا زہریلا کانٹے دارتھوہر کا درخت کھانے کے لئے اور کھولتا ہوا پانی ، بدبودار زہریلی پیپ اور خون پینے کے لئے ! لوگو! غیب کی خبریں لانے والا اپنی آنکھوں سے آگ کو دیکھنے والا بار بار پکار رہا ہے ۔ ذرا کان لگا کر سنو ! اَنْذَرْتُکُمُ النَّارُ اَنْذَرْتُکُمُ النَّارُ (دارمی) ’’لوگو! میں نے تمہیں آگ سے ڈرا دیا ہے ، لوگو! میں نے تمہیں آگ سے ڈرا دیا ہے۔‘‘ اِتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشَقِّ تَمْرَۃٍ (بخاری و مسلم) ’’لوگو! آگ سے بچو ، خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی دے کر!‘‘ اے دانا و بینا لوگو! اے ہوش و گوش رکھنے والو! ایک ایک ، دو دو اور تین تین سر جوڑ کر بیٹھو اور سوچو…! یا تو خبرلانے والے کی خبر جھوٹی ہے یا سچی؟ اگر جھوٹی ہے تو جھوٹ کا وبال خبرلانے والے پر ہوگا اور تمہارا کچھ بھی نقصان نہیں ہوگا۔