کتاب: جہنم کا بیان - صفحہ 220
تیری پناہ مانگتے ہیں نیز مسیح دجال کے فتنے سے اور زندگی و موت کے فتنے سے تیری پناہ طلب کرتے ہیں۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 347: جہنم کی گرمی سے پناہ مانگنے کی دعا۔ عَنْ عَائِشَۃَرَضِیَ اللّٰہُ عَنْھَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((اَللّٰھُمَّ رَبِّ جِبْرَائِیْلَ وَ مِیْکَائِیْلَ وَرَبِّ اِسْرَافِیْلَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ))رَوَاہُ النِّسَائِیّ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے’’اے اللہ!جبرائیل،میکائیل اور اسرافیل کے رب!میں آگ کی گرمی اور عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 348: سونے سے قبل اللہ کے عذاب سے پناہ مانگنے کی دو دعائیں۔ عَنْ حَفْصَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ اِذَا اَرَادَ اَنْ یَرْقَدُ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی تَحْتَ خَدِّہٖ ثُمَّ یَقُوْلُ ((اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَک)(رَوَاہُ اَبُوْدَاوٗدَ [2] (صحیح) حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ فرماتے تو دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ کلمات پڑھتے ’’یا اللہ!جس روز تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا اس روز مجھے اپنے عذاب سے بچائے رکھنا۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ اِذَا اَخَذَمَضْجَعَہٗ ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانِیْ وَاٰوَانِیْ، وَاَطْعَمَنِیْ وَسَقَانِیْ، وَالَّذِیْ مَنَّ عَلَیَّ فَاَفْضَلَ، وَالَّذِیْ اَعْطَانِیْ فَاَجْزَلَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ اَللّٰھُمَّ رَبَّ کُلِ شَیْئٍ وَمَلِیْکَہٗ وَاِلٰہُ کُلِّ شَیْئٍ، اَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ))رَوَاہُ اَبُوْدَاوٗدَ [3] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو فرماتے ’’اس اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ہر مصیبت سے بچایا،مجھے رہنے کے لئے جگہ دی،مجھے کھلایا اور پلایا اور اس ذات کا شکر ہے جس نے مجھ پر احسان کیا تو خوب کیا،مجھے عطا فرمایا تو خوب عطا
[1] کتاب الاستعاذہ ، الاستعاذ من حر النار 3؍ 5092 [2] کتاب الادب ، ابواب النوم ما یقال عند النوم 3؍ 4218 [3] کتاب الادب ، ابواب النوم ما یقال عند النوم 3؍4229