کتاب: جہنم کا بیان - صفحہ 18
سَعِیْرًا﴾(10:4) ’’بے شک جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ نگلتے ہیں اور وہ ضرور جہنم کی آگ میں ڈالے جائیں گے۔‘‘( سورہ نساء،آیت نمبر10) شراب پینے والوں کے بارے میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ انہیں جہنم میں جہنمیوں کا پسینہ پلایا جائے گا ۔ (مسلم)مسند احمد کی ایک روایت کے مطابق زانی مردوں اور زانی عورتوں کی شرمگاہوں سے بہنے والا غلیظ بدبودار مادہ بھی شرابیوں کو پلایا جائے گا ۔ واللہ اعلم بالصواب!۔ پس اے یتیموں اور بیواؤں کے مال غصب کرنے والو دوسروں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرنے والو!قومی خزانے کی دولت لوٹنے والو!جوئے،سود اور رشوت کی کمائی پر عیش و عشرت کے محل تعمیر کرنے والو! اور اے شراب و شباب سے رنگ رلیاں منانے والو! ایک بار نہیں ہزار بار سوچ کر فیصلہ کرو کیاجہنم میں پیدا ہونے والا تھوہر کا درخت اور کانٹے دار گھاس کھا لو گے؟ آگ میں جلے ہوئے انسانی گوشت سے بہنے والے خون اور پیپ کے کھانے تناول کرلو گے؟ بدبودار،غلیظ اور سیاہ پانی کے کھولتے ہوئے جام نوش جاں کر لوگے؟﴿فَھَلْ مِنْ مُدَّکِرٌ ﴾’’پھر ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟‘‘ 2۔سر میں کھولتا پانی انڈیلنے کا عذاب: کافروں کے لئے یہ ایک اور المناک عذاب ہوگا۔ فرشتوں کو حکم دیا جائے گا ’’اس کو پکڑ لو اور رگیدتے ہوئے جہنم کے وسط میں لے جاؤ اور اس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب انڈیل دو۔‘‘( سورہ دخان ، آیت نمبر48۔47) اس آیت کی وضاحت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ’’جب کھولتا پانی کافر کے سر پر ڈالا جائے گا تو یہ اس کے سر میں چھید کر کے جسم کے اندر کے تمام اعضاء کو جلا ڈالے گا اور پھر یہ اعضاء دبر کے راستے نکل کر اس کے قدموں میں آگریں گے۔‘‘( مسند احمد) سر میں چھید کرنے کے بعد سب سے پہلے کھولتا پانی کافر کے دماغ کو جلائے گا جو اس کی مکروہ خواہشات،باطل نظریات اور مشرکانہ عقائد کا مرکز تھا جس دماغ سے وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مکر و فریب کی چالیں چلتا رہا،جس دماغ سے وہ مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے کے لئے عیاریاں کرتا رہا جس دماغ سے وہ اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لئے نت نئے دلائل گھڑتا رہا،جس دماغ سے وہ