کتاب: جہنم کا بیان - صفحہ 109
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّہٗ قَالَ : اَتَرَوْنَہَا حَمَرَائَ کَنَارِکُمْ ہٰذِہٖ ؟ لَہِیَ اَسْوَدُ مِنَ الْقَارِ ۔ رَوَاہُ مَالِکٌ[1]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں’’کیاتم لوگ جہنم کی آگ کو دنیا کی آگ کی طرح سمجھتے ہو(ہرگز نہیں)جہنم کی آگ تو تارکول سے زیادہ سیاہ ہے۔‘‘اسے مالک نے روایت کیا ہے۔
وضاحت :پکی سڑک تعمیر کرنے کے لئے سیاہ رنگ کا مادہ جسے اردو میں’’تارکول‘‘پنجابی میں’’لک‘‘انگریزی میں "Bitchumen"کہتے ہیں وہی عربی میں’’قار‘‘کہلاتا ہے۔
٭٭٭
[1] کتاب الجامع باب ماجاء فی صفۃ جہنم