کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 95
اب وہ نوجوان بالکل تندرست ہے اور شادی کرچکا ہے، اس پر میں نے اللہ کا شکریہ ادا کیا جس کی توفیق سے اسے شفا نصیب ہوئی۔
5۔ سحر خمول ( کاہلی و سستی)
سحر خمول کی علامات
(۱) خلوت پسندی (۲) خودغرضی (۳) مکمل خاموشی (۴) پریشان خیالی
(۵) ہمیشہ سردرد (۶) محفلوں سے کراہت (۷) ہمیشہ سستی کا غلبہ
سحر خمول کیسے ہوجاتا ہے؟
جادوگر ایک جن کو اس شخص کی طرف بھیجتا ہے جس پر جادو کرنا مقصود ہوتا ہے، اور اس کے ذمے یہ کام لگاتا ہے کہ وہ اس کے دماغ پر مورچہ بندی کر لے اور اس کے لئے خلوت پسندی اور علیحدگی کے اسباب پیدا کرے، چنانچہ وہ جن مقدور بھر اس کی کوشش کرتا ہے، اس کے بعد سحر خمول کی علامات ظہور پذیر ہوتی ہیں ۔
سحر خمول کا علاج
(۱) اس پر وہ دم کریں جس کا ذکر ’’سحر تفریق‘‘ میں کیا گیا ہے۔
(۲) اگر اس پر مرگی کا دورہ شروع ہوجائے اور جن اس کی زبان سے بولنے لگ جائے تو اسکے ساتھ اسی طرح نمٹیں جس طرح ہم نے اس کا طریقہ پہلی قسم میں بیان کردیا ہے۔
(۳) اگر مرگی کا دورہ نہ پڑے تو اس کے لئے مندرجہ ذیل سورتیں تین کیسٹوں میں ریکارڈ کریں:الفاتحہ، البقرہ، آل عمران، یٰسین، الصافات، الدخان، الذاریات، الحشر، المعارج، الغاشیہ، الزلزلہ، القارعہ، الفلق، الناس۔ مریض ایک کیسٹ صبح کے وقت، دوسری عصر کے وقت اور تیسری سونے سے پہلے، ۴۵ دن تک روزانہ سنے، یہ مدت ۶۰ دن تک بھی ہوسکتی ہے۔