کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 88
اللہ بھی راضی ہوگا خوب زیب و زینت اختیار کیا کرو، چنانچہ وہ جب گھر میں واپس آئے تو اسے اپنے سامنے خوبصورت بیوی، تیار شدہ کھانا اور صاف ستھرا گھر نظر آئے تاکہ تمہارے ساتھ اس کی محبت میں مزیداضافہ ہو ، اور تمہارے علاوہ کسی اور پر اس کی نظر نہ پڑے۔ اللہ کی قسم یہی وہ جائز جادو ہے جو ہر بیوی اپنے خاوند پر کرسکتی ہے۔ سحر محبت کا علاج (۱) مریض پر قرآنی دم کریں جس کا ذکر ہم نے ’’سحر تفریق‘‘ میں کردیا ہے، البتہ اس میں البقرۃ کی آیت ۱۰۲ کی بجائے التغابن کی آیات ۱۴ تا ۱۶ کی تلاوت کریں ۔ (۲) جس پر ’سحر محبت‘ کیا گیا ہو ، دم کے دوران اس پر عموماً مرگی کا دورہ نہیں پڑتا، البتہ اس کے ہاتھ پاؤں سن ہوجاتے ہیں یا سردرد یا سینے کا درد یا معدے کا درد شرو ع ہوجاتا ہے، خاص کر اس وقت جب اس کو جادو پلایا گیا ہوتو اسے شدیدمعدے کا درد اٹھ سکتا ہے اور قے بھی آسکتی ہے۔لہذا اگر اسے معدے کا درد شروع ہوجائے اور وہ قے کرنا چاہے تو درج ذیل آیات پڑھ کر پانی پر دم کریں: (۱) سورۂ یونس کی آیات ۸۱ تا ۸۲ (۲) سورۃ الاعراف کی آیات ۱۱۷ تا ۱۲۲ (۳) سورۂ طہ کی آیت ۶۹ (۴) آیت الکرسی پھر وہ پانی مریض کو پینے کے لئے دے دیں ، اس کے بعد اگر اسے زرد یا سرخ یا سیاہ رنگ کی الٹی آجائے تو سمجھ لیں کہ اس کا جادو ٹوٹ گیا ہے ، ورنہ تین ہفتے تک اسے یہ پانی پینے کی تلقین کریں یا اس وقت تک جب تک اس کا جادو ٹوٹ نہ جائے۔ خاوند کا علاج کرتے وقت یہ بات ذہن میں رہے کہ اس کی بیوی کو اس کا علم نہ ہو کیونکہ اگر اسے علم ہوجائے تو وہ دوبارہ اس پر جادو کرسکتی ہے۔ سحر محبت کے علاج کا ایک عملی نمونہ ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے اپنی صورت حال کچھ اس انداز سے بیان کی: