کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 86
ہیں اور زندگی فطری انداز کے مطابق رواں دواں رہتی ہے… مگر کچھ عورتیں بے صبری کا مظاہرہ کرتی ہیں او ربہت جلد جادوگروں کا رخ کر لیتی ہیں اور ان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے خاوندوں پر جادو کردیں تاکہ وہ ان سے محبت کریں ، او رہم سمجھتے ہیں کہ یہ دین سے ناواقفیت اور ان کی کم عقلی کی دلیل ہے۔
چنانچہ جادوگر عورتوں کے اس مطالبے پر خاوند کا وہ کپڑا منگواتا ہے جس سے اس کے پسینے کی بو آرہی ہو، پھر وہ اس کے کچھ دھاگے نکال کر اس پر دم کرتا ہے اور بعد ازاں اسے گرہ لگا دیتا ہے، ا س کے بعد عورت کو حکم دیتا ہے کہ وہ اسے ایک غیر آباد جگہ پر پھینک دے۔ یا وہ کھانے پینے کی کسی ایسی چیز پر دم کرتا ہے جس میں نجاست یا خونِ حیض کی ملاوٹ ہوتی ہے، پھر اسے حکم دیتا ہے کہ وہ اسے اپنے خاوند کے کھانے پینے کی چیزوں میں ملا دے۔
سحر محبت کے اُلٹے اثرات
(۱) سحر محبت کا ایک الٹا اثر یہ ہوتا ہے کہ بعض اوقات خاونداِس جادو کی وجہ سے بیما رپڑ جاتا ہے۔ اور میں ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جو تین سال تک اسی وجہ سے بیمار پڑا رہا۔
(۲) ا س کا ایک منفی اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ خاوند خود اپنی بیوی سے نفرت کرنے لگ جاتا ہے۔
(۳) ایک اور الٹا اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ بیوی دوہرا جادو کردیتی ہے، جس کی وجہ سے اس کا خاوند خو داپنی ماں ، بہن اور دوسری رشتہ دار عورتوں سے بھی نفرت کرنے لگتا ہے۔
(۴) دوہرے جادو کا ایک منفی اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ خاوند دنیا بھر کی تمام عورتوں سے حتیٰ کہ اپنی بیوی سے بھی شدید نفرت کرنا شروع کردیتا ہے۔ اور میں ایک ایسے شخص کو بھی جانتا ہوں جس نے اس جادو کے بعد اپنی بیوی کو طلاق دے دی، پھر وہی بیوی بھاگم بھاگ جادوگر کے پاس پہنچی تاکہ اس سے سحر محبت کو توڑنے کا مطالبہ کرے لیکن اسے یہ جان کر شدید حیرت ہوئی کہ وہ جادوگر مرچکا ہے۔ (جو اپنے بھائی کے لئے گڑھا کھودتا ہے خود اس میں گر جاتا ہے)
سحر محبت کے اسباب
(۱) خاوند بیوی میں اختلافات کا پھوٹ پڑنا
(۲) خاوند اگر مالدار ہو تو اس کے مال میں لالچ کرنا