کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 84
دور ہوجائے۔
٭ تم ان دونوں میں جدائی ڈالنا چاہتے ہو؟
جن: جی ہاں
٭ یہ تمہارے لئے جائز نہیں ہے، اس لئے اللہ کی فرمانبرداری کرتے ہوئے اس سے نکل جاؤ۔
جن: نہیں ، نہیں ، میں اس سے محبت کرتا ہوں !
٭ وہ تم سے نفرت کرتی ہے۔
جن: نہیں ، وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے۔
٭ تم جھوٹے ہو، وہ تمہیں ناپسند کرتی ہے اور اسی لئے یہاں آئی ہے کہ تمہیں اپنے جسم سے نکال سکے۔
جن: میں ہرگز نہیں نکلوں گا۔
٭ تب میں تمہیں قرآن کے ذریعے جلا کر راکھ کردوں گا۔
پھر میں نے ا س پر قرآنِ مجید کو پڑھا تو وہ چیخنے لگا، میں نے پوچھا:کیا تم نکلنے کے لئے تیار ہو؟
جن: ہاں ، میں نکل جاؤں گا، لیکن ایک شرط ہے۔
٭ وہ کیا ؟
جن:میں اس سے نکل کر آپ میں داخل ہو جاؤں گا ۔
٭ یہ شرط قبول ہے ، اس سے نکلو اور اگر تمہارے اندر طاقت ہے تو مجھ میں داخل ہوکے دکھاؤ۔
پھر کچھ دیر بعد جن رونے لگا، میں نے اس سے پوچھا:تم کیوں رو رہے ہو؟
جن: کوئی جن آج آپ کے اندر داخل نہیں ہوسکتا۔
٭ وہ کیوں ؟
جن: اس لئے کہ آپ نے آج صبح سو بار لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ پڑھا تھا۔
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے کہ:
’’جو شخص سو مرتبہ یہ کلمہ پڑھتا ہے اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، اس کے لئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ، سو گناہ اس سے مٹا دیئے جاتے ہیں اور شام