کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 83
ہوتا ہے تو شیطان (جن) کو اس میں داخل ہونے کا موقع مل جاتا ہے، الا یہ کہ وہ وضو کی حالت میں ہو اور اللہ کا ذکر اس کی زبان سے جاری ہو تو وہ اس میں داخل نہیں ہوسکتا، اور مجھے خود کئی جنوں نے بتایا ہے کہ جس لمحے میں جن انسان میں داخل ہوتا ہے، اگر وہ اسی لمحے میں اللہ کا ذکر کرے تو جن جل کر راکھ ہوجاتا ہے، اسی لئے انسان میں داخل ہونے کا لمحہ اس کے لئے زندگی کا مشکل ترین لمحہ ہوتا ہے۔
جن نے کہا:اور یہ عورت تو بھولی بھالی اور بہت اچھی ہے۔
میں نے کہا:تب تمہیں اس سے نکل جانا چاہئے اور پھر دوبارہ اس کی طرف نہیں آنا چاہئے۔
جن: اس کی شرط یہ ہے کہ اس کا خاوند اپنی دوسری بیوی کو طلاق دے دے۔
میں نے کہا:تمہاری شرط قبول نہیں ، اور اگر تم نے نکلنا ہے تو ٹھیک ورنہ ہم تمہیں ماریں گے۔
جن: میں نکل جاؤں گا۔
پھر وہ جن نکل گیا جس پر میں اللہ کا شکرگزار ہوں ۔ اس کے بعد میں نے اس کے خاوند سے کہا کہ یہ جو جن نے بتایا ہے کہ فلاں عورت نے اس کی بیوی پر جادو کیا ہے، تو یہ غلط ہے کیونکہ جنوں کا مقصد محض یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کردیں ، لہٰذا اس کی بات کی تصدیق نہ کریں ۔
چوتھا نمونہ:ایک شخص اپنی بیوی کو لے کر میرے پاس آیا اور اس نے بتایا کہ اس کی بیوی اسے انتہائی ناپسند کرتی ہے، اور جب وہ گھر میں موجود نہیں ہوتاتو اسے راحت محسوس ہوتی ہے۔ جب میں نے اس کی بیوی سے بیماری کی علامات پوچھیں تو مجھے معلوم ہوا کہ اس پر سحر تفریق کیا گیاہے، اور حب اس نے قرآنی آیات سنیں تو اس کی زبان سے جن گویا ہوا، اور میرے اور اس کے درمیان درج ذیل مکالمہ ہوا:
٭ تمہارا نام کیا ہے؟
جن: میں اپنا نام ہرگز نہیں بتاؤں گا۔
٭ آپ کا دین کیا ہے؟
جن: اسلام
٭ تو کیا کسی مسلمان کے لئے جائز ہے کہ وہ مسلمان عورت کو پریشان کرے؟
جن: میں تو اس سے محبت کرتا ہوں ، اسے پریشان نہیں کرتا، اور میں یہ چاہتا ہوں کہ اس کا خاوند ا س سے