کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 76
(۲) مریض سے کہیں کہ وہ روزانہ سو بار استغفار کرے۔ (۳) لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰهِ کا وِرد بھی کم از کم سو مرتبہ روزانہ کرے، ایک ماہ گزرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم س پر پھر دم کریں ، اور اس کے بعد وہی طریقہ اپنائیں جو پہلی دونوں حالتوں میں ذکر کردیا گیا ہے۔ تیسرا مرحلہ …علاج کے بعد اگر مریض کو اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے شفا دے دے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم للہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ جس کی توفیق سے ایسا ہوا، اس کامیابی پر آپ کی عاجزی و انکساری میں اضافہ ہونا چاہئے، نہ یہ کہ آپ تکبر کا شکار ہوجائیں ، فرمانِ الٰہی ہے: ﴿…لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّکُمْ وَلَئِنْ کَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ﴾ ’’اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں ضرور بالضرور اور زیادہ عطا کروں گا ۔اور اگر تم نے ناشکری کی تو جان لو کہ میرا عذاب سخت ہے۔‘‘[إبراہیم:۷] شفایابی کے بعد اس با ت کا اندیشہ ہوتاہے کہ مریض پر دوبارہ جادو کردیا جائے، کیونکہ جادو کا عمل کرنے والے لوگوں کو جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ مریض کسی معالج کے پا س علاج کروا رہا ہے تو وہ جادوگروں سے اس پر دوبارہ جادو کر دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ، اس لئے مریض کو چاہئے کہ وہ علاج کے متعلق کسی کو کچھ خبر نہ ہونے دے ، اور درج ذیل کاموں کی پابندی کرے: (۱) نماز باجماعت پڑھنے کی پابندی کرے۔ (۲) گانے اور موسیقی وغیرہ سننا چھوڑ دے۔ (۳) ہرکام کرتے وقت ’’بسم اللہ‘‘ پڑھے۔ (۴) نمازِ فجر کے بعد لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لُہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ کا وِرد روزانہ سو مرتبہ کیا کرے۔ (۵) روزانہ قرآن کی تلاوت پابندی کے ساتھ کرے، اگر نہ پڑھ سکتا ہو تو تلاوت سنتا رہے۔ (۶) نیک لوگوں کے ساتھ اپنا اُٹھنا بیٹھنا رکھے۔ (۷) سونے سے پہلے وضو کر لیا کرے اور آیت الکرسی پڑھ کر سوئے۔