کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 74
کہیں کہ وہ اس مریض کو چھوڑ کر چلا جائے اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم س پر کئے گئے جادو کو اللہ کے حکم سے توڑ کر رہیں گے، پھر آپ پانی منگوا لیں اور اس پر مذکورہ آیات کے علاوہ البقرہ کی آیت نمبر۱۰۲ پڑھیں ، پھر یہ پانی مریض کو دے دیں جسے وہ چند دنوں تک پیتا رہے اور اس سے غسل کرتا رہے۔
اور اگر جن یہ کہے کہ مریض جادو والی چیز کے اوپر سے گزرا تھا، یا اس کا کوئی کپڑا لے کر اس پر جادو کیا گیا ہے تو اس حالت میں بھی پانی پر مذکورہ آیات کو پڑھیں ، پھر مریض کو اس سے پینے اور چند دنوں تک حمام سے باہر غسل کرنے کا حکم دیں ، اس کے بعد سڑک پر اس پانی کو انڈیل دیں ۔پھر آپ جن کو مریض سے نکل جانے کا حکم دیں اور اس سے پختہ وعدہ لیں کہ وہ دوبارہ اس مریض کو نہ چھیڑے۔
ایک ہفتہ کے بعد مریض دوبارہ آپ کے پاس آئے، آپ دوبارہ اس پر دم کریں ۔ اگر اس کوکچھ بھی نہ ہو تو جان لیں کہ اس پر کیا گیا جادو اللہ کے فضل سے ٹوٹ چکاہے، اور اگر مریض کو دوبارہ مرگی کا دورہ پڑ جائے تو یقین کر لیں کہ جن جس نے دوبارہ نہ آنے کا وعدہ کیا تھا وہ جھوٹا ہے اور ابھی تک اس نے اس مریض کی جان نہیں چھوڑی ۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کریں کہ وہ ابھی تک کیوں نہیں نکلا ؟ اُس کے ساتھ نرمی سے نمٹیں ، اگر وہ آپ کی بات مان لے تو ٹھیک ہے ورنہ اس پر قرآنِ مجید زیادہ سے زیادہ پڑھیں اور اسے ماریں ، یہاں تک کہ وہ اس سے نکل جائے ۔ اور اگر مریض پر مرگی کا دورہ تو نہیں پڑا البتہ اسے سردرد محسوس ہوتا ہے تو اسے ایک گھنٹے کی ایک کیسٹ دیں جس میں آیت الکرسی کو بار بار پڑھا گیا ہو، تاکہ وہ اسے ایک ماہ تک روزانہ تین مرتبہ اپنے کانوں سے لگا کر سنے، ایک ماہ کے بعد وہ پھر آپ کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم س پر پھر دم کریں ،امید ہے کہ اسے شفا ہوجائے گی، ورنہ قرآن مجید کی سورتیں (الصافات، یٰسین، الدخان اور الجن) ایک کیسٹ میں ریکارڈ کردیں ، جسے مریض تین ہفتے تک روزانہ تین مرتبہ سنے، ان شاء اللہ صلی اللہ علیہ وسلم س طرح اسے شفا نصیب ہوگی، اگر پھر بھی اسے شفا نہ ہو تو کیسٹ سننے کی مدت میں اضافہ کردیں ۔
دوسری حالت:مریض پر دم کے دوران مرگی کا دورہ تو نہیں پڑتا البتہ وہ محسوس کرتا ہے کہ اس کو چکر آرہے ہیں ۔ جسم پر کپکپاہٹ طاری ہوجاتی ہے اور شدید سر درد شروع ہوجاتا ہے، ایسی صورت میں آپ مریض پر مذکورہ آیات والا دم تین بار کریں ، اگر اسے مرگی کا دورہ شروع ہوجائے تو پہلی حالت والا