کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 69
قریب کر لیتا ہے ( اور ایک روایت کے مطابق اسے اپنے گلے لگا لیتا ہے) اور پھر اسے مخاطب ہو کر کہتا ہے، تم بہت اچھے ہو-‘‘ [مسلم، ج۱۷ ص۱۵۷ مع النووی]
سحر تفریق (جدائی ڈالنے)کی کئی شکلیں ہیں:
٭ ماں اور بیٹے کے درمیان جدائی ڈالنا۔
٭ بآپ صلی اللہ علیہ وسلم ور بیٹے کے درمیان جدائی ڈالنا۔
٭ دو بھائیوں کے درمیان جدائی ڈالنا۔
٭ دو دوستوں کے درمیان جدائی ڈالنا۔
٭ دو شریکوں میں جدائی ڈالنا۔
٭ خاوند بیوی کے درمیان جدائی ڈالنا۔
یہ آخری شکل زیادہ منتشر اور عام ہے، اور سب سے زیادہ خطرناک ہے۔
سحر تفریق کی علامات:
(۱) محبت اچانک بغض و نفرت میں تبدیل ہوجائے۔
(۲) دونوں کے درمیان بہت زیادہ شکوک و شبہات پیدا ہوجائیں ۔
(۳) دونوں میں سے کوئی ایک دوسرے کا کوئی عذر نہ مانے۔
(۴) سبب ِاختلاف حقیر سا ہو لیکن اس کو پہاڑ تصور کر لیا جائے۔
(۵) بیوی خاوند کو بدشکل اور خاوند بیوی کو بدصورت تصور کرے جبکہ وہ دونوں خوبصورت ہوں ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ جس شیطان کو جادوگر اپنی خدمت کے لئے استعمال کرتا ہے، وہی عورت کے چہرے پربدشکل بن کر آجاتا ہے جس سے وہ اپنے خاوند کو نہیں بھاتی، اور اسی طرح خاوند کے چہرے پر بھی بری اور خوفناک شکل میں بن کر آجاتا ہے جس سے وہ اپنی بیوی کو بدصورت معلوم ہوتا ہے۔
(۶) جس پر جادو کیا جاتا ہے، وہ اپنے ساتھی کے ہر کام کو ناپسند کرتا ہے۔
(۷) جس پر جادو کیا جاتا ہے وہ اس جگہ کو پسند نہیں کرتا جہاں اس کا ساتھی بیٹھا ہو، چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ خاوند گھر سے باہر بہت اچھی حالت میں ہوتا ہے جبکہ گھر میں داخل ہوتے ہی اسے شدید