کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 67
چھٹا حصہ
جادو کا توڑ
اس حصے میں ہم جادو کی اَقسام کے بارے میں گفتگو کریں گے او ریہ واضح کریں گے کہ جادو کس طرح اثر انداز ہوتا ہے اور قرآن و سنت سے اس کا علاج کیا ہے؟ لیکن ا س سے پہلے ایک تنبیہ کرنا ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کو اس کتاب میں جادو کے علاج سے متعلق کچھ چیزیں ایسی نظر آئیں گی جو آنحضور ا سے نصاًتو ثابت نہیں ہیں ، لیکن ان عمومی قواعد کے تحت آجاتی ہیں جو قرآن و سنت سے ثابت ہیں ۔ مثلاً آپ دیکھیں گے کہ قرآنِ مجید کی ایک آیت یا مختلف سورتوں کی کئی آیات کو علاج میں ذکرکیا گیا ہے، تو یہ چیز اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے تحت آجاتی ہے:
﴿وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ھُوَ شِفَائٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ﴾
’’ اور ہم نے قرآن مجید کو اتارا جو مؤمنوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے‘‘[الاسراء، ۸۲]
چند علماء کا کہنا ہے کہ اس شفاء سے مراد معنوی شفاء یعنی شک ، شرک اور فسق و فجور سے شفا ہے، اور اکثر علماء کہتے ہیں کہ اس شفاء سے مراد معنوی اور حسی دونوں ہیں ، اور اس سلسلے میں سب سے اہم دلیل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے جس میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ آنحضورا ان کے پاس آئے تو وہ ایک عورت پر دَم کر رہی تھیں ، آپ نے فرمایا:
( عَالِجِیْھَا بکتابِ اللّہ ) یعنی ’’اس کا علاج قرآن مجید سے کرو۔‘‘[1]
اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم س حدیث میں غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری کتاب اللہ (قرآنِ مجید) کو علاج قرار دیا ہے اور اس کی کسی آیت یا سورت کی تخصیص نہیں فرمائی۔سو پوراقرآن شفا ہے، اور ہم نے خود کئی بار تجربہ کیا ہے کہ قرآنِ مجید نہ صرف جادو، حسد اور آسیب زدہ کا علاج ہے بلکہ اس
[1] الصحیحۃ للألبانی:۱۹۳۱.