کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 50
شیطانوں کی تاثیر کی وجہ سے ہوتی ہے کیونکہ خود شیطانوں نے جادوگروں کو یہ تعلیمات دے رکھی ہوتی ہیں کہ وہ ستاروں کو پکارا کریں ، چنانچہ وہ جب ایسا کرتے ہیں تو شیطان جادو کے سلسلے میں ان سے تعاون کرتے ہیں ، لیکن اس کا پتہ جادوگروں کو نہیں لگنے دیتے، جیسا کہ کافر پتھر سے بنے ہوئے بتوں کو جب پکارتے تھے تو شیطان بتوں کے اندر سے ان کو جواب دیتے تھے، اور کافروں کو یقین ہوجاتا تھاکہ یہی بت ان کے معبود ہیں ، حالانکہ حقیقت میں ایسا نہ تھا، یہ تو صرف شیطانوں کی طرف سے ان کافروں کو گمراہ کرنے کا ایک طریقہ تھا۔