کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 27
چوتھا حصہ:جنات کو حاضر کرنے کے لئے جادو گروں کے آٹھ طریقے، ہر طریقہ مکمل طور پر ذکر نہیں کیا گیا تاکہ اِس کتاب کو پڑھ کر کوئی شخص اُس طریقے پر عمل نہ کرسکے۔ پانچواں حصہ:شریعت میں جادو کا حکم چھٹا حصہ:جادو کا توڑ۔ اس میں جادو کی مختلف اَقسام، علامات، علاج اور اس کے عملی نمونے ذکر کئے گئے ہیں ۔ ساتواں حصہ:بندشِ جماع کا جادو اور اس کا علاج، اس میں جادو کے اثر سے بچنے کے لئے چند ضروری اِحتیاطی تدابیر بھی ذکر کی گئی ہیں ۔ آٹھواں حصہ:نظر بد کی تاثیر اور اس کا علاج میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب سے اس کے لکھنے والے ، پڑھنے والے اور اسے نشر کرنے ولے کو فائدہ پہنچائے، اور میں ہر اس شخص سے دعا کا طلب گار ہوں جس کو میری اس کتاب سے فائدہ پہنچے۔ یہاں ایک تنبیہ کرنا ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کتاب میں جو بات بھی آپ کو خلافِ کتاب و سنت معلوم ہو اسے دیوار پر دے ماریں اور کتاب و سنت پر عمل کریں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر اس انسان پر رحمت فرمائے جو مجھے میری غلطی کے متعلق آگاہ کرے، اور اگر میں زندہ نہ ہوں تو میری کتاب میں اِصلاح کردے۔ میں ہر ُاس بات سے بری ہوں جو خلافِ قرآن و سنت ہو، میں نے اپنی حد تک اصلاح کی کوشش کی ہے جس کی توفیق صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، میں اسی پربھروسہ کرتا ہوں ۔ وحید بن عبدالسلام بالی روضۂ مبارکہ، مسجد ِنبوی … ۱۴ ؍رمضان المبارک ۱۴۱۱ھ