کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 26
مقدمہ طبع اوّل
اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کے بعد:
جادو کا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث و تحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کے لئے ضروری ہے، کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھرپور انداز سے موجود ہے، اور جادوگر چند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں ،جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصول کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں اور انہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں ۔
علماء کے لئے ضروری ہے کہ وہ جادو کے خطرے اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو خبردار کریں ، اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لئے جادوگروں کا رخ نہ کریں ، اسی ضرورت کے پیش نظر میں اپنے قارئین کی خدمت میں یہ کتاب پیش کر رہا ہوں جس کا میں نے چار سال قبل اپنی کتاب ’’وقایۃ الإنسان من الجن والشیطان‘‘ میں ان سے وعدہ کیا تھا۔ یہ کتاب ایک کم علم آدمی کی سادہ سی کوشش ہے اور اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ مسلمان ‘جادو اور اس کی تاثیر سے بیمار پڑ جانے والے لوگوں کا اور اسی طرح حسد اور نظرِ بد کا شرعی طریقوں سے علاج کریں تاکہ لوگ ان جادوگروں اور شعبدہ بازوں کے پاس جانے سے پرہیز کریں جو ان کے عقائد کو تباہ اور ان کی عبادات کو خراب کر دیتے ہیں ۔
اس کتاب کو میں نے آٹھ حصوں میں تقسیم کیا ہے:
پہلا حصہ:جادو کی تعریف، شیطان کا تقرب حاصل کرنے کے لئے جادوگروں کے بعض وسائل کے بارے میں ۔
دوسرا حصہ:جادو قرآن و سنت کی روشنی میں ، اس میں جادو اور جنات کے وجود کو قرآن و سنت سے ثابت کیا گیا ہے۔
تیسرا حصہ:جادو کی اقسام