کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 23
اس کتاب کے لئے اس سے زیادہ وقت نکالوں ۔
بہرحال اس کتاب کا چھپنا تھا کہ ابتدائی مہینوں میں اس کے تیس ہزار نسخے تقسیم ہوگئے اور میں نے سمجھ لیا کہ جو کام میرے ذمے تھا اسے میں نے انجام دے دیا ہے، لیکن مصر، سعودی عرب، خلیجی ممالک، شام، لیبیا، تیونس، الجزائر اور المغرب وغیرہ سے مجھے بہت سارے خطوط موصول ہوئے، جن میں گلے شکوؤں کے علاوہ جادو کے کئی کیسوں کے عجیب و غریب قصے بھی تھے، اور ا ن میں لکھا گیا تھا کہ کتاب میں مذکورہ جادو کے علاج کے شرعی طریقوں پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ نے بہت سارے مریضوں کو شفا نصیب کی ہے، اِس پر میں اللہ تعالیٰ کا ہی شکرگزار ہوں ۔
مجھے مراکش سے آیا ہوا وہ خط نہیں بھولے گا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک نوجوان اور اس کی ماں باریک تانت کے چھلے بنایا کرتے تھے، جب نوجوان نے اس کتاب کا کچھ حصہ پڑھا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ گمراہی کا کام کرتے ہیں ۔ ا س نے اپنی ماں کو بتایالیکن چونکہ لوگوں میں ان کا یہ مشغلہ مشہور تھا، اس لئے وہ ان میں رہتے ہوئے اس کام کو نہیں چھوڑ سکتے تھے، چنانچہ وہ دوسرے شہر میں منتقل ہوگئے او راس کام کو چھوڑ کر سچی توبہ کر لی۔
کچھ خطوط ایسے بھی آئے جن میں لکھا گیا کہ اس کتاب نے جادوگروں کو ننگا کردیا ہے۔ خاص طور پر وہ جادوگر جو یہ دعویٰ کیا کرتے تھے کہ وہ قرآن کے ذریعے علاج کرتے ہیں ، جبکہ حقیقت میں وہ جادوگر اور شعبدہ باز تھے، لوگوں نے اس کتاب میں مذکور جادوگروں کی علامات کو پڑھا تو وہ انہیں فورا پہچاننے لگ گئے، اِس پر بھی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔
اور چند خطوط ایسے بھی ملے جن میں اس کتاب میں مذکور کچھ باتوں پر تنقید کی گئی تھی، اور حقیقت یہ ہے کہ ا ن خطوط کو پڑھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور لکھنے والوں کے لئے میں نے دعا کی، اور کافی باتوں میں ان کی نصیحت کو میں نے قبول کیا ہے، اور میں اب بھی ایسے خطوط کی انتظار میں ہوں کیونکہ یہ نیکی اور تقویٰ کے سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون ہے۔ انسان کا کوئی بھی کام غلطی اور کوتاہی سے پاک نہیں ہوتا۔
چند ضروری باتیں
(۱) اس ایڈیشن میں ، میں نے جو کچھ حذف کردیا ہے اور وہ پہلے ایڈیشنوں میں موجود تھا، اس سے میں نے