کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 130
غسل کی مشروعیت
(۱) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
’’نظر بد کا لگنا بر حق ہے، اور اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جانے والی ہوتی تو وہ نظر بد ہوتی، اور جب تم میں سے کسی ایک سے غسل کا مطالبہ کیا جائے تو وہ ضرور غسل کرے۔‘‘[1]
(۲) حضرت عا ئشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ’’جس شخص کی نظر بد کسی کو لگ جاتی تھی اسے وضو کرنے کا حکم دیا جاتا تھا، پھر اس پانی سے مریض کو غسل کرا دیا جاتا تھا‘‘[2]
ان دونوں حدیثوں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جس شخص کی نظر کسی کو لگی ہو وہ مریض کے لئے وضو یا غسل کرے۔
دوسرا طریقہ:مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں:
( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ، وَاللّٰہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلِّ دَائٍ یُّؤْذِیْکَ وَمِنْ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اللّٰہُ یَشْفِیْکَ ، بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ ) [3]
’’میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھے دم کرتا ہوں اور اللہ تجھے ہر تکلیف دہ بیماری اور ہر روح بد یا حسد کرنے والی آنکھ کی برائی سے شفادے گا۔میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھے دم کرتا ہوں ۔‘‘
تیسرا طریقہ:مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں:
( بِسْمِ اللّٰہِ یُبْرِیکَ، مِنْ کُلِّ دَائٍ یَّشْفِیْکَ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ ) [4]
’’اللہ کے نام کے ساتھ، وہ اللہ تجھے ہر بیماری سے شفادے گا او رہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے اور ہر نظر بد کے شر سے ‘‘
چوتھا طریقہ:مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں:
( اللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبِ الْبَأْسَ، وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لاَ شِفَائَ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَّیُغَادِرُ سَقَمًا ) [5]
’’اے اللہ ! تو لوگوں کاپروردگار ہے، تکلیف دور فرما اور شفا بخش کیونکہ تو شفا بخشنے والا ہے۔ تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا عطا فرما جو بیماری کو جڑ سے اکھاڑ دے‘‘
پانچواں طریقہ:مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر آخری تین سورتیں پڑھیں اور اس پر دم کریں ۔[6]
[1] مسلم، ج۵ ص۳۲ .
[2] ابوداود (۳۸۸۰) باسناد صحیح.
[3] مسلم (۲۱۸۶).
[4] مسلم (۲۱۸۶).
[5] بخاری و مسلم.
[6] البخاری باب المعوذات کتاب فضائل القرآن .