کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 120
اور مجھے ایک جن نے توبہ کرنے اور مسلمان ہونے کے بعد بتایا تھاکہ وہ توبہ سے پہلے مریض کے ساتھ شریک ہوجاتا تھا جب وہ اپنی بیوی سے جماع کرتا تھا، کیونکہ وہ یہ دعا نہیں پڑھتا تھا۔ لہذا یہ دعا بہت بڑا خزانہ ہے جس کی قیمت ہمیں معلوم نہیں ہے۔
(۱۰) سونے سے پہلے وضو کر لیں ، پھر آیت الکرسی پڑھیں اور اللہ کو یاد کرتے کرتے سو جائیں ۔
حدیث میں آتا ہے کہ ایک شیطان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا تھا:
’’جو شخص سونے سے پہلے آیت الکرسی پڑھ لے، صبح ہونے تک ایک فرشتہ اس کی حفاظت کرتا رہتا ہے اور شیطان اس کے قریب نہیں آسکتا۔‘‘
یہ بات جب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اس نے سچ کہا ہے، حالانکہ وہ جھوٹا ہے۔‘‘[1]
(۱۱) نمازِ فجر کے بعد یہ دعا (۱۰۰ مرتبہ) پڑھیں:( لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ)
اور حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم ا نے فرمایا:
’’جو شخص بھی یہ دعا صبح کے وقت سو مرتبہ پڑھ لے ، اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے ، اس کے لئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ، اس سے سو برائیاں مٹا دی جاتی ہیں اور شام ہونے تک وہ شیطان سے محفوظ رہتا ہے…‘‘[2]
(۱۲) مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں:
( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ )
حدیث میں آتا ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو آدمی یہ دعا پڑھ لے شیطان اس کے متعلق کہتا ہے:’’یہ آج کے دن مجھ سے محفوظ ہوگیا‘‘[3]
(۱۳) صبح و شام تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں:( بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیٌٔ فِیْ الْاَرْضِ
[1] البخاری، ج۴ ص۴۸۷ فتح.
[2] البخاری، ج۶ ص۳۳۸ فتح و مسلم، ج۱۷ ص۱۷ نووی.
[3] ابوداود، ج۱ ص۱۲۷، امام نووی نے الاذکار (۲۶) میں اور شیخ الالبانی نے الکلم الطیب کی تخریج (۴۷) میں اسے صحیح قرار دیا ہے.