کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 119
اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ بیت الخلاء میں جاتے ہوئے یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
( اللّٰھُمَّ إِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِث ) [1]
(۶) نماز شروع کرتے وقت شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا:
حضرت جبیر بن مُطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ا سے نماز کے شروع میں یہ دعا سنی:( اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا ، وَسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا (تین مرتبہ) ……اَعُوْذِ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ نَفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ وَھَمْزِہٖ ) [2]
(۷) شادی کے بعد اپنی بیوی کی پیشانی پر دایاں ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں:
( اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ اََسْاَلُکَ خَیْرَھَا وَخَیْرَ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ) [3]
’’اے اللہ! میں تجھ سے اس کی خیر کاسوال کرتا ہوں ،اور اس خیر کابھی جو تو نے اس کی فطرت(طبیعت) میں رکھی ہے اور اس کے شر سے تیری پناہ چاہتاہوں اور اس شر سے جو تو نے اس کی فطرت میں رکھا ہے۔ ‘‘
(۸) اَزدواجی زندگی کا آغاز نماز کے ساتھ کیا جائے:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
’’شادی کے بعد آپ جب اپنی بیوی کے پاس جائیں تو اسے کہیں کہ وہ آپ کے پیچھے دو رکعات نماز اَدا کرے، پھر آپ یہ دعا پڑھیں:
( اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْ اَھْلِیْ، وَ بَارِکْ لَھُمْ فِیَّ، اَللّٰھُمَّ اجْمَعْ بَیْنَنَا مَا جَمَعْتَ بِخَیْرٍ، وَفَرِّقْ بَیْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ اِلیٰ الْخَیْرِ) [4]
(۹) وقت ِجماع احتیاطی تدبیر:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
’’تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی سے جماع کرنا چاہے تو یہ دعا پڑھے:( بِسْمِ اللّٰہِ اللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا )اگر اِس جماع کے بعد انہیں بچہ دیا گیا تو شیطان اُسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا‘‘[5]
[1] البخاری، ج۱ ص۲۹۲، فتح، مسلم ج۴ ص۷۰ نووی .
[2] ابوداود، قال فی صحیح الکلم الطیب (۵۵):اس کی سند صحیح ہے.
[3] ابوداود، صحیح الکلم الطیب (۱۵۵):اسناد ہ حسن.
[4] الطبرانی، الالبانی نے اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔.
[5] البخاری، ج۱ ص۲۹۱ و مسلم.