کتاب: جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں - صفحہ 117
ہے۔
نوجوان نے پوچھا:وہ کیا ہے؟
میں نے کہا:تم جادوگر کے پا س یہ پیغام بھیج دو کہ تم فلاں دن شادی کرنے والے ہو، اور چیلنج کرو کہ وہ اور اسکے مددگار جادوگر جوکچھ کرسکتے ہوں ، کرلیں ، اور لوگوں کو بھی بتا دو کہ تم نے اسے چیلنج کر رکھا ہے۔
نوجوان نے متردّد ہو کر پوچھا:آپ جوکچھ کہہ رہے ہیں ، کیا آپ کو اس پر یقین ہے؟
میں نے کہا:ہاں ، مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ مؤمنوں کو غلبہ حاصل ہوتا ہے اور جرائم پیشہ لوگ ذلیل و خوار ہوجاتے ہیں ۔پھرمیں نے اسے اِحتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا اور وہ چلا گیا، بستی میں پہنچتے ہی اس نے جادوگر کو چیلنج کردیا کہ وہ اس کی شادی کے موقع پر جو کچھ کرسکتا ہے ،کر گزرے۔ لوگ بھی شدت سے اس کی شادی کے دن کا انتظار کرنے لگ گئے۔ نوجوان نے میری ہدایات کے مطابق احتیاطی اِقدامات کر لئے اور نتیجہ یہ نکلا کہ اس کی شادی ہوگئی اور اس نے اپنی بیوی سے صحبت بھی کر لی اور جادوگر کا جادو بے اثر ہو کر رہ گیا، لوگ حیران ہوگئے۔ اس نوجوان کو عزت مل گئی اور جادوگر کا رعب و دبدبہ خاک میں مل گیا، وللّٰہ الحمد والمنّہ…
وہ اِحتیاطی اقدامات درج ذیل ہیں:
(۱) مدینہ منورہ کی عجوہ کھجور کے سات دانے صبح نہار منہ کھالیں ، اگر مدینہ منورہ کی عجوہ کھجور نہ ملے تو کسی بھی شہر کی عجوہ کھجور استعمال کرسکتے ہیں ، حدیث ِنبوی میں آتا ہے:
’’ جو شخص عجوہ کھجور کے سات دانے صبح کے وقت کھا لے ، اسے زہر اور جادو کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔‘‘[1]
(۲) دوسری احتیاطی تدبیر وضو ہے، کیونکہ باوضو مسلمان پر جادو اَثر انداز نہیں ہوسکتا اور وہ فرشتوں کی حفاظت میں رات گزارتا ہے۔ ایک فرشتہ اس کے ساتھ رہتا ہے اور وہ جب بھی کروٹ بدلتا ہے تو فرشتہ اس کے حق میں دعا کرتے ہوئے کہتا ہے:’’اے اللہ ! اپنے اس بندے کو معاف کردے کیونکہ اس نے طہارت کی حالت میں رات گزاری ہے۔‘‘[2]
(۳) باجماعت نماز کی پابندی:جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی پابندی سے انسان ‘شیطان سے
[1] البخاری، ج۱۰ ص۲۴۹۔ کتاب الطب باب الدواء بالعجوہ للسحر.
[2] الطبرانی فی الأوسط،قال المنذری فی الترغیب ج۲ ص۱۳:إسنادہ جید.