کتاب: جانب حلال - صفحہ 231
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سودے کو اُسی جگہ بیچنے سے منع فرمایا ہے جہاں اسے خریدا جاتا ہو حتی کہ اسے اپنے گھروں کی طرف لے جائیں(تب فروخت کریں)۔ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت میں ہے کہ: (فَاإِذَا اشْتَرَيْتَ بَيْعاً فَلَا تَبِعْهُ حَتَّى تَقْبِضَهُ)[1] ”جب تم کوئی چیز خریدو تو اسے قبضے میں لینے سے پہلے فروخت نہ کرو۔“ غلہ خریدتے اور بیچتے وقت ماپو حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: (نَهَى رسولُ اللّٰهِ صلَّى اللّٰهُ علَيهِ وسلَّمَ عن بَيعِ الطَّعامِ حتَّى يجريَ فيهِ الصَّاعانِ صاعُ البائعِ وصاعُ المشتَري) [2] ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلے کی بیع سے منع فرمایا ہے حتی کہ اس میں دو صاع جاری ہو جائیں،(ایک) بائع (Seller)کا صاع (اور دوسرا)مشتری(Purchaser)کا صاع۔“ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کے الفاظ ہیں: (عنْ عُثْمَانَ رَضِي اللّٰه تَعَالَى عنهُ أنَّ النبيَّ صلى اللّٰه عَلَيْهِ وَسلم قَال لَهُ إذَا بِعْتَ فَكِلْ وإذَا ابْتَعْتَ فاكْتَلْ) [3]
[1] ۔مسند احمد:مسند حكيم بن حزام،سنن الدارقطني ،طبراني كبير،نسائي [2] ۔ابن ماجة:كتاب التجارات باب النهي عن بيع الطعام قبل مالم يقبض ،دارقطني،بيهقي [3] ۔صحيح البخاري كتاب البيوع باب الكيل علي البائع والمعطي