کتاب: جانب حلال - صفحہ 125
جنت سے محروم چار شخص حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَرْبَعٌةُ حَقٌّ عَلَى اللّٰهِ أَنْ لَا يُدْخِلَهُمْ الْجَنَّةَ وَلَا يُذِيقَهُمْ نَعِيمَهَا : مُدْمِنُ الْخَمْرِ ، وَآكِلُ الرِّبَا ، وَآكِلُ مَالِ الْيَتِيمِ بِغَيْرِ حَقٍّ ، وَالْعَاقُّ لِوَالِدَيْهِ))[1] ”چار آدمیوں کا اللہ جل جلالہ پر حق ہے کہ وہ انہیں جنت میں ہرگز داخل نہ کرے اورنہ ہی انہیں اس کی نعمتیں چکھائے: 1۔شراب کشید کرنے والا۔ 2۔سُود کھانے والا۔ 3۔یتیم کا ناحق مال کھانے والا 4۔اپنے والدین کو عاق(اپنے کاروبا،اپنی جائیداد اوراپنی خدمت سے خارج) کرنے والا۔“ اجتماعی حرام کا وبال حرام مال کی دوبڑی قسمیں ہیں: 1۔انفرادی شکل 2۔اجتماعی شکل انفرادی شکل کا تذکرہ تو آپ گزشتہ صفحات میں پڑھ چکے ہیں یہ تمام احادیث انفرادی
[1] ۔اخرجه الحاكم في المستدرك علي الصحيحين كتاب البيوع واما حديث ابي هريرة