کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 64
کہے یا پھر: ((اَللّٰہُمَّ بَارِکْ فِیْہِ )) کہے۔ 3 جو لوگ نظر لگانے میں معروف ہوتے ہیں ،ان کی نگاہوں سے اپنے آپ کو اور اپنی قیمتی و خوبصورت اور پیاری چیزوں کو احتیاطاً بچا کر رکھیں۔[1] اگرچہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی کسی کو کچھ نقصان نہیں دے سکتا۔[2]پھر بھی احتیاط کرلیں۔ 4 صبر و توکّل کریں، خلوص لِلّٰہ سے کام لیں اور توبہ تائب ہوتے رہیں ،کیونکہ ہمیں جو بھی تکلیف پہنچتی ہے وہ ہمارے ہی اعمال کی شامت ہوتی ہے۔[3] 5 عقیدۂ توحید پر کار بند رہیں اور تمام شرکیات و بدعات سے مکمل اجتناب کریں، کیونکہ شرک خود ایک ظلم ہے۔[4]اور بدعات سراسر گمراہی و موجبِ جہنّم ہیں۔[5] 6 جِنّات وجادو سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر میں جن اذکار و دعاؤں کا ذکرکیا جا چکا ہے وہ پڑھتے رہنے سے بھی نظرِ بد سے اِنْ شآء اﷲ محفوظ رہیں گے۔[6] 7 سورۃ الفاتحہ، آیۃ الکرسی، سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں اور سورۃ الاخلاص پڑھتے رہا کریں۔[7]
[1] المعجم الأوسط (۳/ ۵۵) شعب الإیمان (۵/ ۲۷۷) شرح السنۃ للبغوي (۱۳/ ۱۱۶) السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۱۴۵۳) [2] [البقرۃ، آیت: ۱۰۲] [3] [الشوریٰ، آیت: ۳۰] [4] [لقمان، آیت: ۱۳] [5] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۸۶۷) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۵۷۸)۔ [6] العلاج بالرقی (ص: ۱۰۴) [7] مصدر سابق (ص: ۱۰۶)