کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 61
1 سونے سے پہلے باوضوء ہوکر وہ آیۃ الکرسی ( سورۃ البقرۃ، آیت: ۲۵۵ ) پڑھیں۔ 2 سونے سے پہلے ہی مُعوِّذتَین (سورۃ الفلق و سورۃ النّاس) پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک ماریں اور پھر اپنے پورے جسم پر ہاتھوں کو پھیریں اور اپنے چہرے سے شروع کریں اور پھر جسم کے سامنے کے حصے پر اور پھر بقیہ سارا جسم۔ اور یہ عمل تین بار دہرائیں ۔ 3 مریض روزانہ بکثرت آیۃ الکرسی پڑھے یا کسی سے سنے یا پھر ایک گھنٹے کی کیسٹ میں آیۃ الکرسی کو بار بار پڑھ کر ریکارڈ کریں اور مریض کو روزانہ کم از کم ایک مرتبہ سننے کا کہیں۔ 4 اُسے مُعوِّذات پڑھنے یا سننے کا کہیں یا پھر ایک گھنٹے کی دوسری کیسٹ میں مُعوِّذتَین ریکارڈ کریں جسے مریض روزانہ کم از کم ایک مرتبہ ضرور سنے۔ 5 مریض کو سحرِ تفریق و نزاع والا دَم کریں اور پانی پر بھی دَم کرکے اسے پلائیں اور اس پانی سے اُسے نہلائیں اور یہ عمل مسلسل تین دن کریں ۔ 6 مریض نمازِ فجر کے بعد ایک سَو مرتبہ یہ ذکر کرے: ((لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ، لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَ لَہٗ الْحَمْدُ، وَ ہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ )) یہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رکھیں ۔ اِنْ شآئَ اﷲ مریض شفایاب ہوجائے گا۔ اگر یہ پتہ چلے کہ مریض جادو شدہ چیز کے اوپر سے گزرا تھا یا اسکا کوئی کپڑا و غیرہ لے کر اس پر جادو کیا گیا ہے تو اس صورت میں بھی یہی مذکورہ آیات پڑھ کر پانی پر دَم کریں اور اس سے اسے پلائیں اور نہلائیں۔