کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 41
(سورۃالبقرہ، آیت: ۲۵۵) اور چاروں قُل شریف تین مرتبہ پڑھ کر دَم کریں۔ پھر مریض کو اس پانی سے تین گھونٹ پلادیں اور باقی پانی سے اسے نہلا دیں، اسکا جِنّ و جادو اور تعویذ گنڈوں کے اثرات سب دور ہوجائیں گے۔
اور اگر کوئی شخص جادو و غیرہ کے ذریعے اپنی بیوی کے جماع ( ہمبستری ) سے روک دیا گیا ہو تو اس کے لیے بھی یہ تیر بہدف نسخہ ہے۔[1]
چوتھا علاج و دَم:
درج ذیل آیات اور سورتیں تین تین مرتبہ پڑھ کر دَم کریں اور تکلیف والی جگہ پر مریض خود یا اُسکا کوئی مَحرم دایاں ہاتھ پھیر دے۔
1 سورۃ البقرۃ، آخری دو آیتیں۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ {آمَنَ الرَّسُوْلُ ۔۔۔تا۔۔۔ الْقَوْمِ الْکَافِرِیْن}
2 سورۃ الاخلاص۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔ { قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} مکمل سورت
3 سورۃ الفلق۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔ { قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} مکمل سورت
4 سورۃ الناس۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔ {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} مکمل سورت۔ [2]
پانچواں علاج و دَم:
درجِ ذیل دعائیں پڑھ کر مریض کو دَم کریں :
1 ((اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ ، رَبَّ الَعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، أَنْ یَّشْفِیَکَ )) سات مرتبہ۔[3]
2 ((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَ ہَامَّۃٍ وَ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ ))۔ [4]
[1] حوالہ جات کے لیے دیکھیں: حاشیہ نمبر (۹۶)
[2] صحیح البخاري مع الفتح (۹/ ۶۲) صحیح مسلم (۴/ ۱۷۲۳)
[3] سنن أبي داود (۳۱۰۶) سنن الترمذي (۲۰۸۳) مسند أحمد (۱/ ۲۳۹) اس حدیث کو امام ترمذی نے حسن اور امام حاکم، ذہبی اور البانی رحمہم اللہ نے صحیح کہا ہے۔
[4] صحیح البخاري مع الفتح (۶/ ۴۰۸) رقم الحدیث (۳۱۹۱)