کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 40
دوسرا علاج و دَم: ابن ابی حاتم اورابو الشیخ نے لیث بن ابی سلیم سے نقل کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ اگر کوئی درج ذیل آیات کو پڑھ کر پانی پر دَم کرے اور وہ پانی مریض کے سر پر بہا دے تو بِاِذْنِ اللّٰہِ بیوی سے دورکر دینے والے یا دوسری قسم کے جادو سے شفا مل جائے گی ۔ وہ آیات یہ ہیں : 1 سورۃ البقرہ، آیت: ۱۰۲۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ { وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا ۔۔۔تا۔۔۔ یَعْلَمُوْنَ} 2 سورۃ یونس، آیت: ۸۱ اور ۸۲۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ { فَلَمَّا اَلْقَوْا ۔۔۔تا۔۔۔ وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ} 3 سورۃ الاعراف، آیت: ۱۱۸ تا ۱۲۲۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ {فَوَقَعَ الْحَقُّ ۔۔۔تا۔۔۔ رَبِّ مُوْسیٰ وَ ھَارُوْنَ} 4 سورۃ طٰہٰ، آیت: ۶۹اور۷۰۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ {اِنَّمَا صَنَعُوْا ۔۔۔تا۔۔۔ حَیْثُ أَتیٰ}۔[1] 5 بیوی سے دور کیے گئے آدمی کے لیے مذکورۂ سابقہ دَم کے علاوہ بکثرت (کم از کم سو مرتبہ) سورۃ الفرقان کی آیت: ۲۳۔ { وَقَدِمْنَا ۔۔۔تا۔۔۔ مَنْثُوْراً} اسکے کان میں پڑھیں۔[2] تیسرا علاج و دَم: ابنِ بطال کہتے ہیں کہ وہب بن مُنبِّہ کی کتاب میں لکھا ہے کہ بیری کے سات پتّے لیں اور انھیں دو پتھروں میں (ہاون، دستے یا پھر کونڈی ڈنڈے و غیرہ سے) خوب کوٹ کر پیس لیں۔ پھر اس مالیدے کو پانی میں ڈال کر اس پر آیۃ الکرسی
[1] سابقہ حوالہ جات۔ [2] شریر جادو گروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار (ص: ۱۰۹)