کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 39
[4] جادو زائل کرنے کے علاجات و دَم : جادو کو زائل کرنے کا چوتھا طریقہ یا علاج قرآنی آیات و سورتیں پڑھ کر دَم کرنا ہے۔ ذیل میں ہم جادو نکالنے کے ماہر ومعروف علماء کے انتخاب کے مطابق بعض سورتوں ، آیات اور دعائوں پر مشتمل چھ (6) علاجات و دَم ذکر کر رہے ہیں۔ پہلا علاج و دَم: 1 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر آیۃ الکرسی یعنی سورۃ البقرہ، آیت: ۲۵۵ پڑھیں۔ پھر اسکے بعد: 2 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ الکافرون { قُلْ یَا أَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ} 3 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ الاخلاص { قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} 4 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ الفلق { قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} 5 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ النّاس { قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} یہ چاروں قُل شریف تین تین مرتبہ پڑھیں ۔اور پھر انکے بعد: 6 سورۃ الاعراف، آیت: ۱۱۷ تا ۱۱۹۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر { وَ أَوْحَیْنَا۔۔۔ تا۔۔۔ صَاغِرِیْنَ} 7 سورۃ یونس، آیت:۷۹ تا ۸۲۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر {وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ۔۔۔تا۔۔۔ وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ} 8 سورۃ طٰہٰ، آیت: ۶۵ تا ۶۹۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر {وَ قَالُوْا یَا مُوْسیٰ ۔۔۔تا۔۔۔ حَیْثُ أَتیٰ} ان آیات اور سورتوں کو پڑھ کر پانی پر دَم کریں اور اس پانی سے مریض کچھ پی لے اور باقی سے نہالے ۔ حسبِ ضرورت دو تین یا اس سے زیادہ مرتبہ اس عمل کو دہرائیں ۔ اِنْ شآء اﷲ مرضِ سِحر زائل ہوجائے گا۔[1] [1] مصنف عبدالرزاق (۱۱/ ۱۳) تفسیر القرطبي (۲/ ۴۹۔ ۵۰) فتح الباري (۱۰/ ۲۳۳) فتح المجید (ص: ۲۵۹۔ ۲۶۱) ھدایۃ المستفید (۲/ ۸۲۸۔ ۸۳۳) تیسیر العزیز الحمید (ص: ۴۲۰) حکم السحر والکھانۃ للشیخ ابن باز، فتاویٰ ابن باز (۳/ ۲۷۹) (ص: ۷۔۹) الزواجر للھیتمي (۲/ ۱۰۴) فتح الحق المبین (ص: ۱۷۹۔ ۱۹۱) شریر جادو گر ترجمہ الصارم البتار (ص: ۶۷۔ ۱۰۷)