کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 34
اِنْ شآء ا اللّٰه تعویذ گنڈوں کے اثرات،جِنّ و آسیب یا سایہ اور اِسی وجہ سے طاری ہونے والی مِرگی ختم ہوجائے گی۔[1] 2 صحیح بخاری میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حَبّہ سَوْداء (کلوَنجی Black Seeds) کو موت کے سوا ہر مرض کے لیے باعثِ شفاء قرار دیا ہے۔[2] 3 زیتون [درخت اور پھل] بڑا بابرکت ہے جسکا ذکر قرآنِ کریم میں کئی جگہ آیا ہے۔[3] خصوصاً بیت المقدس (فلسطین) کا زیتون تو بہت ہی بابرکت ہے۔[4] لہٰذا زیتون کھانا اور اسکا تیل پینا اور لگانا ( استعمال کرنا ) چاہیے۔ زیتون کو سالن ا ور اچار کے طور پر کھانے یا اس کا تیل استعمال کرنے کا خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حکم فرمایا ہے۔[5] 4 عَجوہ یا مدینہ منورہ یا کہیں کی بھی کھجور کے سات دانے صبح نہار منہ مریض کو کھلائیں۔ [6] 5 مریض کو روئے زمین کا سب سے افضل و اشرف اور مبارک پانی ’’زمزم ‘‘ پلائیں جو ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی رو سے غذاء[7] اور ایک حدیث کی رو سے باعثِ شفاء بھی ہے۔[8] علّامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد میں اسکے بڑے فوائد ذکر کیے ہیں۔[9]
[1] معجزات الشفاء لأبي الفداء محمد عزت (ص: ۳۲) فتح الحق المبین (ص: ۱۵۱) [2] صحیح البخاري مع الفتح (۱۰/ ۱۵۰) رقم الحدیث (۵۶۸۷) [3] دیکھیٔے: سورۃ النحل، آیت: ۱۱، سورۃ المؤمنون، آیت: ۲۰ بلفظ شجرۃ، سورۃ عبس، آیت: ۲۹، سورۃ التین، آیت: ۱ [4] دیکھیٔے: سورۃ بنی اسرائیل یا الاسراء، آیت: ۱ [5] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۸۵۱) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۳۱۹) السلسلۃ الصحیحۃ (۳۷۹) اس حدیث کو امام حاکم، ذہبی اور البانی رحمہم اللہ نے صحیح کہا ہے۔ [6] تفصیل ،احتیاطی تدابیر میں نمبر ۱۸ کے تحت گزری ہے۔ [7] صحیح مسلم (۴/ ۱۹۲۲) رقم الحدیث (۲۴۷۳) [8] مسند الطیالسي (ص: ۶۱) مسند البزار (۲/ ۸۴) السلسلۃ الصحیحۃ (۱۰۵۶) [9] زاد المعاد (۴/ ۳۵۶) نیز دیکھیں[ سوئے حرم للمؤلف (ص: ۲۸۸۔ ۲۹۵، طبع دوم)