کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 19
جِنّات و آسیب اور مِرگی و سایہ سے بچنے کی دعائیں اور طریقے: یہاں یہ بات پیشِ نظر رہے کہ جِنّ، آسیب، سایہ اور مِرگی ( طبّی مرگی چھوڑکر) سب جِنّات کے اثرات اور انکے ہی مختلف نام ہیں، کیونکہ جادو کے ذریعے کسی میں داخل کیے گئے جِنّ والے شخص پر جب قرآن پڑھاجائے تو اُس مریض کو مرگی جیسا دَورہ پڑے گا اور اسکی زبان سے جِنّ بولنے لگے گا، اُسے رَعشہ جیسی کپکپی شروع ہوجائے گی، یا سَر، معدے یا سینے میں درد شروع ہو جائے گا ،یا ہاتھ پائوں سُن ہونے لگیں گے ۔ غرض ان سب سے بچنے کی دعائیں اور طریقے اہلِ علم و تجربہ کی رائے میں درجِ ذیل ہیں : 1 بکثرت تعوّذ: ((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ، مِنْ ھَمْزِہٖ وَ نَفْخِہٖ وَ نَفَثِہٖ )) یا پھر: ((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ )) پڑھنا ۔[1] 2 بکثرت {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم} پڑھنا حتیٰ کہ سواری ( یا خود بندہ ) ٹھوکر کھائے، دروازہ کھولے یا کوڑا کرکٹ پھینکے، تب بھی بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھے۔[2] 3 سورۃالفاتحہ کی تلاوت کرنا ۔[3] 4 سورۃ البقرۃ کی تلاوت کرنا۔[4]
[1] حم السجدہ: ۳۶، النحل: ۹۸ [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۹۸۲) مسند أحمد (۵/ ۵۹) اس حدیث کو امام حاکم، ذہبی اور البانی رحمہم اللہ نے صحیح کہا ہے۔ [3] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۸۹۶) مسند أحمد (۵/ ۲۱۰) اس حدیث کو امام ابن حبان اور علامہ البانی نے صحیح کہا ہے۔ [4] صحیح مسلم (۱/ ۵۳۹) رقم الحدیث (۷۸۰)