کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 18
ہیں۔اِسی لیے اِس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو گھروں میں روک کر رکھنے کا حکم فرمایا ہے۔[1] وقوعِ جِنّات وآسیب سے پہلے احتیاطی تدابیر: جِنّات و آسیب کے وقوع سے پہلے چند احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا ضروری ہے، مثلاً: 1 خالص توحید کا عقیدہ اپنایا جائے۔ 2 شرک و بدعات کی تمام آلائشوں سے بچا جائے ۔ 3 ہر معاملے میں اللہ کا تقویٰ اختیار کیا جائے اور اُسی کی طرف رجوع کیا جائے ۔ 4 کتابُ اللہ اور سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کو حِرزِ جان بنایا جائے ۔ 5 اللہ پر بھر پور اعتماد و توکّل اور ہر معاملہ اُسی کے سپرد کیا جائے ۔ 6 گناہوں کو ترک کرکے توبۂ نصوح کی جائے ۔ 7 تمام فرائض و واجبات کو ادا کیا جائے ۔ 8 ہر معاملہ میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے ۔ 9 عملِ صالح اور اللہ کے دین پر استقامت اختیار کی جائے ۔ 10 عام نمازوں اور خصوصاً نمازِ فجرو عصر کی پابندی کی جائے ۔ 11 صدقہ و خیرات کرتے رہیں ۔ 12 گھروں میں تصاویر (فوٹو ) اور تماثیل ( شو پِیس کی شکل میں سٹیچو ) نہ رکھے جائیں۔ 13 قرآنِ کریم کی تلاوت کو اپنی مستقل عادت بنایا جائے ۔ 14 ذکرِ الٰہی کا وِرد جاری رکھا جائے ۔ 15 رزقِ حلال کھائیں اور حرام روزی سے بچیں ۔[2]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۶۲۳) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۰۱۲) [2] فتح الحق المبین في علاج الصرع والسحر والعین (ص: ۴۳)