کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 14
نہیں، آپ چند باتیں ذہن میں رکھیں اور جس کے بارے میں پتہ چلے کہ وہ ایسا کرتا ہے۔ اُسے اُسی دشمنِ ایمان گروہ کا فرد سمجھیں:
1 مریض کی ماں یا ماں باپ دونوں کا اور مریض کا نام پوچھے ۔
2 مریض کی قمیض ،رومال ،نقاب یا کوئی دوسرا کپڑا طلب کرے ۔
3 کوئی ایسا جادوئی طلسم بڑبڑائے جو سمجھ میں نہ آتا ہو اور نہ ہی اس کا معنیٰ معلوم ہوسکے۔
4 مختلف خانوں اور نقشوں پر مشتمل تعویذات وغیرہ دے، جن میں حروف ،کلمات یاا عداد اور ہندسے لکھے ہوتے ہیں۔ ویسے وہ اس بات کی تاکید کردیتے ہیں کہ اُن کے دیے ہوئے تعویذات کو کھولنا ہرگز نہیں ورنہ پتہ نہیں کیا سے کیا ہوجائے گا؟ جبکہ یہ بھانڈا پھوٹنے کے ڈر سے محض دھمکی ڈراوا ہوتا ہے ۔
5 کسی غیر شرعی امرکا مطالبہ کرے، مثلاً یہ کہ اتنے عموماً چالیس دنوں تک پانی کو چُھونا بھی نہیں، نہ وضوء کے لیے اور نہ غسل کے لیے، اور نہ ہی کسی سے مصافحہ کرنا ہے، اور بعض عامل ایک مقررہ مدّت کے لیے کسی سے بھی ملنا جُلنا بند کروادیتے ہیں ۔
6 گھر میں یا کسی خاص جگہ دفن کرنے کے لیے کچھ دے یا کوئی جانور ذبح کرکے اسے دفن کرنے کا کہے ۔
7 جادو کے طلسم لکھے، ٹیڑھی ترچھی لکیریں کھینچے۔
8 مریض کو کاغذ کی بتّیاں دے، جنہیں جلا کر دُھونی لینے کا کہے ۔۔۔۔ ۔ وغیرہ ۔[1]
[1] فتح الحق المبین (ص: ۱۳۰، ۱۳۱) الصارم البتار، اردو (ص: ۵۱، ۵۲، ۴۶، ۴۷)