کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 12
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحيم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنھوں نے الٰہی صفات کا دعویٰ کر رکھا ہے، ایسے نجومیوں اور جادوگروں نے لوگوں کو اپنی طرف متوجّہ کرنے کے لیے بڑے پُر کشش بورڈ آویزاں کر رکھے ہوتے ہیں، جن پر کچھ اس قسم کی عبارتیں لکھی ہوتی ہیں: چالیس سالہ تجربہ کار ، جو چاہو سو پوچھو ، محبت میں ناکامی ،رشتے میں رکاوٹ ، اولادِ نرینہ کا تعویذ ، محبوب آپ کے قدموں میں ، کیس میں جیت کس کی ؟ و غیرہ۔ ایسے کُفریہ و شرکیہ دعوے کرنے والے نجومیوں ، جادوگروں اور پیروں سے اپنے ایمان و آبرو اور جیبیں بچائیں ۔ شرعی علاج: شرعی علاج یا دَم جھاڑ کے لیے درج ذیل تین شرطوں کا موجود ہونا ضروری ہے: 1 دَم کلامُ اللہ، اسماء حُسنیٰ اور صفاتِ الٰہیہ سے کیا جائے ۔ 2 عربی زبان یا کسی دوسری معروف زبان میں ہو ،جسے ہر کوئی سمجھ سکتا ہو ۔ 3 اس بات کا اعتقاد ہو کہ یہ دَم بذاتِ خود مؤثِّر نہیں بلکہ تاثیر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوگی۔ جس دَم میں یہ تینوں شرائط پائی جائیں اس کے جائز ہونے پر اجماعِ امت ہے۔ [1] البتہ کسی جادو گر سے علاج کروانا جائز ہی نہیں کیونکہ جادو کرنے اور جادو [1] فتح الباري شرح صحیح البخاري (۱۰/ ۲۰۶) شرح صحیح مسلم (۲/ ۱۷۲۷)