کتاب: جادو کا آسان علاج - صفحہ 11
کے اپنا اور اپنے اعزّاء و اقارب کا علاج خود کریں ۔
اسی طرح بعض لوگ تعویذ گنڈے کرواتے، دھاگے، نقش اور دوسری چیزیں لاتے، انھیں باندھتے اور اپنے گھروں اور دوکانوں یا دفتروں میں لٹکاتے پھرتے ہیں وہ بھی ان چیزوں سے جان چُھڑاسکتے ہیں اور ہماری اس کتاب میں درج نورانی دعاؤںاور دواؤں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہاں اس بات کوبھی ذہن نشین کر لیں کہ قرآنِ کریم اور صحیح احادیث سے ثابت شدہ اذکار اور دعائیں پڑھ کر اور طبِّ نبوی کی بعض دوائیں استعمال کر کے ہر شخص تعویذ گنڈوں، جِنّوں اور جادو کے اثرات سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔ اور اگر بد قسمتی سے کوئی ان میں سے کسی کا شکار ہوگیا ہو تو وہ خود یا اسکے اعزّاء و اقارب بھی اِن اذکار اور دعاؤں سے اُس کا علاج کر سکتے ہیں ، اور اُسکا جِنّ و جادو نکال سکتے اور تعویذ و گنڈوں یا آسیب و مِرگی کے اثرات زائل کر سکتے ہیں ۔ اس کے لیے ’’دوکانداروں‘‘ کے جال میں پھنسنا ضروری نہیں ہے ۔ اَللّٰہُمَّ اشْفِ مَرْضَانَا وَ مَرْضَیٰ الْمُسْلِمِیْنَ۔
یہ کتاب پاک و ہند دونوں ملکوںمیں متعدد بار شائع ہوچکی ہے لیکن زیرِ نظر ایڈیشن کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اسے پوری تحقیق و تخریج کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے ، جس کیلئے ہم فاضلِ نوجوان جناب حافظ شاہد محمود صاحب (ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ )کے شکرگزار ہیں جنہوں نے تخریج کی خدمات سر انجام دیں، اسی طرح ہم جناب محمد اسحاق زاہد صاحب (گلف ایئر، الخبر)کے بھی مشکور و ممنون ہیں جن کے تعاون سے یہ کتاب اس نئے انداز سے آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے ۔ فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ خَیْراً فِي الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہٗ
ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین
1424/4/12ھ / 2003/6/12ء
ترجمان سپریم کورٹ ،الخبر
وداعیہ متعاون ،مراکزِ دعوت و ارشاد
الخبر، الظہران، الدمام (سعودی عرب)