کتاب: اتباع سنت کے مسائل - صفحہ 8
کتاب: اتباع سنت کے مسائل
مصنف: محمد اقبال کیلانی
پبلیشر: مکتبہ بیت السلام الریاض
ترجمہ:
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ!
دین ِ اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے:
﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ﴾(80:4)
’’جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔‘‘(سورہ نساء ، آیت نمبر 80)
سورہ محمد میں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے:
﴿یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ لاَ تُبْطِلُوْا اَعْمَالَکُمْ﴾(33:47)
’’اے لوگو ، جو ایمان لائے ہو!اللہ اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کرو(اور اطاعت سے انحراف کرکے)اپنے اعمال ضائع نہ کرو۔‘‘(سورہ محمد ، آیت نمبر 33)
وجوب ِ اطاعت کی وجہ بھی خود اللہ تعالیٰ نے واضح فرمادی ہے:
﴿وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی، اِنْ ہُوَ اِلاَّ وَحْیٌ یُّوْحٰی ،﴾(53:3۔4)
’’محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اپنی مرضی سے کوئی بات نہیں کرتے بلکہ وحی ، جو ان پر نازل کی جاتی ہے ، وہ اس کے