کتاب: اتباع سنت کے مسائل - صفحہ 70
تھے۔ عَنْ عَرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ أَبُوْ بَکْرٍص لَسْتُ تَارِکًا شَیْئًا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَعْمَلُ بِہٖ اِلاَّ عَمِلْتُ بِہٖ فَإِنِّیْ أَخْشَی إِنْ تَرَکْتُ شَیْئًا مِنْ اَمْرِہٖ أَنْ أَزِیْغَ ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’میں کوئی ایسی چیز نہیں چھوڑ سکتا جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمل کیا کرتے تھے، کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل میں سے کوئی چیز بھی چھوڑوں گا ، تو گمراہ ہوجاؤں گا۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 37:ایسی بات یا عمل، جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہ ہو ، حدیث یا سنت کہہ کر لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی سزا جہنم ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((مَنْ کَذَبَ عَلَیَّ مُتَعَمِّدًا فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارِ))مُتَّفَقٌ عَلَیْہ ِ[2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے جان بوجھ کر جھوٹ میری جانب منسوب کیا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ النَّبِیُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((لاَ تَکْذِبُوْا عَلَیَّ فَإِنَّہٗ مَنْ کَذَبَ عَلَیَّ فَلْیَلِجِ النَّارَ))مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [3] حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے میری جانب جھوٹی بات منسوب کی وہ آگ میں داخل ہوگا۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ سَلْمَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ((مَنْ یَقُلْ عَلَیَّ مَا لَمْ اَقُلْ فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارِ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [4]
[1] اللؤ لؤء والمرجان ، کتاب الجہاد ، رقم الحدیث 1150 [2] اللؤلؤ والمرجان ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 30 [3] اللؤ لؤء والمرجان ،الجزء الاول ، رقم الحدیث1 [4] کتاب العلم ، باب اثم من کذب علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم