کتاب: اتباع سنت کے مسائل - صفحہ 67
کَمَثَلِ رَجُلٍ أَتٰی قَوْمُہٗ فَقَالَ یَا قَوْمِ إِنِّیْ رَأَیْتُ الْجَیْْشَ بِعَیْنَیَّ وَ إِنِّیْ اَنَا النَّذِیْرُ الْعُرْیَانُ فَالنَّجَائَ فَأَطَاعَہٗ طَائِفَۃٌ مِنْ قَوْمِہٖ فَأَدْلَجُوْا فَانْطَلَقُوْا عَلٰی مُہْلَتِہِمْ وَ کَذَّبَتْ طَائِفَۃٌ مِنْہُمْ فَاصْبَحُوْا مَکَانَہُمْ فَصَبَّحَہُمُ الْجَیْشَ فَأَہْلَکُہْم وَاجْتَاحَہُمْ فَذٰلِکَ مَثَلُ مَنْ اَطَاعَنِیْ وَاتَّبَعَ مَا جِئْتُ بِہٖ وَ مَثَلُ مَنْ عَصَانِیْ وَکَذَّبَ مَا جِئْتُ بِہٖ مِنَ الْحَقِّ))مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا ’’میری اور اس ہدایت کی مثال ، جسے میں دے کر بھیجا گیا ہوں ، ایسی ہے جیسے کہ ایک آدمی اپنے قوم کے پاس آئے اور کہے ، لوگو!میں نے اپنی آنکھوں سے ایک لشکر دیکھا ہے جس سے تمہیں واضح طور پر خبردار کررہاہوں ، لہٰذا اس سے بچنے کی فکرکرو ،قوم کے کچھ لوگوں نے اس کی بات مان لی اور راتوں رات چپکے سے نکل گئے جبکہ دوسرے لوگوں نے جھٹلا دیا اور اپنے گھروں میں(غفلت سے)پڑے رہے۔ صبح کے وقت لشکر نے انہیں آلیا اور ہلاک کرکے ان کی نسل کا خاتمہ کردیا۔ یہ مثال میری او رمجھ پر نازل کئے گئے حق کی پیروی کرنیو الے اور نہ کرنے والے لوگوں کی ہے۔‘‘ اسے بخاری اورمسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّہٗ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ((لَقَدْ تَرَکْتُکُمْ عَلٰی مِثْلِ الْبَیْضَائِ لَیْلُہَا کَنَہَارِہَا لاَ یَزِیْغُ عَنْہَا اِلاَّ ہَالِکٌ))رَوَاہُ ابْنُ اَبِیْ عَاصِمٍ فِیْ کِتَابُ السُّنَّۃِ[2] (صحیح) حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ لوگو!میں تمہیں ایسے روشن دین پر چھوڑے جا رہا ہوں جس کی رات بھی دن کی طرح روشن ہے اس سے وہی شخص گریز کرے گا جسے ہلاک ہونا ہے۔ اسے ابن ابی عاصم نے کتاب السنہ میں روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 34:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں کسی نبی یا ولی ، محد ّث یا فقیہہ ،امام یا عالم کی اتباع کا تصور سراسر گمراہی ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حِیْنَ اَتَاہُ عُمَرُ رضی اللّٰہ عنہ فَقَالَ إِنَّا نَسْمَعُ أَحَادِیْثَ مِنْ یَہُوْدَ
[1] صحیح بخاری ، کتاب الرقاق ، باب الانتہا عن المعاصی [2] صحیح کتاب السنۃ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 49