کتاب: اتباع سنت کے مسائل - صفحہ 55
کرنے کے بعد)ان میں سے ایک گروہ(اطاعت سے)منہ پھیر لیتا ہے ۔ ایسے لوگ ہر گز مومن نہیں(کیونکہ)جب ان کو اللہ اور رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ رسول ان کے باہمی معاملات کا فیصلہ کرے تو ان میں سے ایک فریق کترا جاتا ہے ۔‘‘(سورہ نور، آیت نمبر 47۔48) ﴿وَ اِذَا قِیْلَ لَہُمْ تَعَالَوْا اِلٰی مَا اَنْزَلَ اللّٰہُ وَ اِلَی الرَّسُوْلِ رَأَیْتَ الْمُنَافِقِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْکَ صُدُوْدًا ،﴾(61:4) ’’جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس چیز کی طرف جو اللہ نے نازل کی ہے اور آؤ رسول کی طرف تو ان منافقوں کو تم دیکھتے ہو کہ تمہاری طرف آنے سے رک جاتے ہیں۔‘‘(سورہ نساء، آیت نمبر 61) ﴿قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰہَ لاَ یُحِبُّ الْکٰفِرِیْنَ ،﴾(32:3) ’’اے نبی!کہہ دیجئے اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اور اگر لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت سے منہ موڑیں(تو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ)اللہ یقینا کافروں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘(سورہ آل عمران، آیت نمبر 32) مسئلہ نمبر 14:اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت نہ کرنے کا نتیجہ باہمی انتشار اور لڑائی جھگڑے ہیں۔ ﴿وَ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ وَ لاَ تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَ تَذْہَبَ رِیْحُکُمْ وَ اصْبِرُوْا اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ ،﴾(46:8) ’’(اے لوگو، جو ایمان لائے ہو)اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑانہ کرو ورنہ تمہارے اندر کمزوری پیدا ہوجائے گی اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی ، صبر سے کام لو اللہ تعالیٰ یقینا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘(سورہ انفال ، آیت نمبر 46) مسئلہ نمبر 15:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی موجودگی میں کسی دوسرے کے حکم پر عمل کرنے کی دین ِ اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ مسئلہ نمبر 16:اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی صریح گمراہی ہے۔ ﴿وَ مَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لاَ مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ اَمْرًا اَنْ یَّکُوْنَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ