کتاب: اتباع سنت کے مسائل - صفحہ 54
نہیں کرے گا(اطاعت کرنے والوں کے لئے)اللہ یقینا بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔‘‘(سورہ حجرات ، آیت نمبر 14) مسئلہ نمبر 11:گناہوں کی مغفرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع کے ساتھ مشروط ہے۔ ﴿قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَ یَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ،﴾(31:3) ’’اے نبی!ان سے کہہ دو کہ اگر تم(حقیقت میں)اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں کو معاف فرمائے گا ، وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔‘‘(سورہ آل عمران ، آیت نمبر 31) مسئلہ نمبر12:اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے لوگ قیامت کے دن نبیوں ، صدیقوں، شہیدوں اور نیک لوگوں کے ساتھ ہوں گے۔ ﴿وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُوْلٰئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ مِّنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّہَدَائِ وَالصّٰلِحِیْنَ وَ حَسُنَ اُوْلٰئِکَ رَفِیْقًا﴾(69:4) ’’جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کریں گے وہ(قیامت کے دن)ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیاء ، صدیقین، شہداء اور صالحین، ان لوگوں کی رفاقت کتنی اچھی ہے۔‘‘(سورہ نساء ، آیت نمبر 69) مسئلہ نمبر 13:اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے باوجود بعض لوگ عملًا اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم نہیں مانتے ، ایسے لوگ مومن نہیں۔ ﴿وَ یَقُوْلُوْنَ آمَنَّا بِاللّٰہِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰی فَرِیْقٌ مِّنْہُمْ مِّنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَ مَا اُوْلٰئِکَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ ، وَ اِذَا دُعُوْا اِلَی اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ لِیَحْکُمَ بَیْنَہُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْہُمْ مُّعْرِضُوْنَ ،﴾(24:47۔48) ’’لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے اطاعت قبول کی ہے پھر(اقرار