کتاب: اتباع سنت کے مسائل - صفحہ 41
فرمایا ۔(مقدمہ صحیفہ صحیحہ ، مسند احمد)
(و)2ھ میں قبیلہ بنی ضمرہ ، 5ھ میں فرازہ اور بنی غطفان ، 6ھ میں قریش مکہ اور 9ھ میں اکیدر بن عبدالملک سے تحریری معاہدے طے کئے گئے۔(طبرانی ، ابن سعد، ابن ہشام ، الوثائق)
(ز)یہود خیبر کوایک صحابی کے قتل کرنے پر دیت ادا کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری فرمایا ۔(بخاری و مسلم)
(ح)گورنر یمن حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کے لڑکے کی وفات پر تحریری تعزیت نامہ ارسال فرمایا۔(مستدرک حاکم)
(ط)حضرت ثمامہ رضی اللہ عنہ کو اہل مکہ کے لئے غلّہ کی ترسیل نہ روکنے کی تحریری ہدایت جاری فرمائی۔(فتح الباری)
(ی)حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ کو جبل ِ قدس کے دامن میں جگہ دینے کے لئے تحریری حکم نا مہ جاری فرمایا ۔(ابوداؤد)
(ک)مختلف قبائل کے نام دیت کے مسائل لکھوا کر ارسال فرمائے۔(مسلم)
عہد ِ تابعین(181ھ تک)میں کتابت و تدوین ِ حدیث:
عہد ِ تابعین میں ائمہ حدیث کی ایک ایسی جماعت تیار ہوگئی جس نے عہد ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور عہد ِ صحابہ رضی اللہ عنہم میں لکھی اور جمع کی گئی احادیث پر مشتمل احادیث کوبھی شامل کرکے احادیث کے ضخیم مجموعے تیار کردیئے ۔اس دور کی چند تحریریں درج ِ ذیل ہیں:
1۔ حضرت عروہ رحمہ اللہ نے غزوات کے بارے میں احادیث کا مجموعہ مرتب کیا۔(تہذیب التہذیب ، ج 7)
2۔ حضرت طاؤس رحمہ اللہ نے دیت کے بارے میں احادیث جمع کیں۔(بیہقی)
3۔ حضرت خالد بن معدان الکلاعی رحمہ اللہ نے مختلف احادیث جمع کیں۔(تذکرۃ الحفاظ ، ج 1)
4۔ حضرت وہب بن منبہ رحمہ اللہ نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی مرویات کا مجموعہ تیار کیا۔(تہذیب التہذیب)
5۔ حضرت سلمان لشکری رحمہ اللہ نے بھی حضرت جابر بن عبداللہ کی احادیث کا ایک مجموعہ تیار کیا۔(تہذیب التہذیب)
6۔ حضرت ابوالزناد رحمہ اللہ نے اپنے استاد سے حلال و حرام کے متعلق تمام احادیث تحریر کیں۔(جامع بیان