کتاب: اتباع سنت کے مسائل - صفحہ 39
13۔صحیفہ عبداللہ بن مسعود: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت عبدالرحمن حلفاً فرمایا کرتے تھے کہ یہ صحیفہ ان کے والد نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہے۔(آئینہ پرویزیت) 14۔مسند ابوہریرہ: اس کے نسخے عہد ِ صحابہ ہی میں لکھے گئے اس کی ایک نقل حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے والد عبدالعزیز بن مروان رحمہ اللہ گورنر مصر(وفات 86ھ)کے پاس موجود تھی۔(بخاری) 15۔خطبہ فتح مکہ: ایک یمنی باشندے ابوشاہ کی درخواست پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا مفصل خطبہ قلم بند کرنے کا حکم دیا۔(بخاری) 16۔روایات حضرت عائشہ صدیقہ: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی روایات ان کے شاگرد عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے قلمبند کیں ۔(دیبا چہ انتخاب ِ حدیث) 17۔صحیفہ صحیحہ: یہ صحیفہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے مرتب کرکے اپنے شاگرد ہمام بن منبہ رحمہ اللہ کو املا کرایا اس میں 138احادیث ہیں جن کا زیادہ تر تعلق اخلاقیات سے ہے ۔ یہ صحیفہ ہندو پاک میں شائع ہو چکا ہے ۔ یاد رہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی وفات 59ھ میں ہوئی جس کا مطلب ہے کہ یہ گراں قدر تاریخی تالیف عہد ِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی مایہ ناز یاد گار ہے۔ اس صحیفہ کا ایک نسخہ جو چھٹی صدی میں لکھا گیا تھا نامور محقق جناب ڈاکٹر حمید اللہ صاحب(مقیم پیرس)نے دمشق کے مکتبہ ظاہریہ سے دریافت کیا جبکہ اس صحیفہ کا دوسرا نسخہ جو بارھویں صدی میں لکھا گیا تھا موصوف ہی نے برلن لائبریری سے دریافت کیا ۔ دونوں قلمی نسخوں کا مقابلہ کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں نسخوں کی تمام احادیث میں سر مو فرق نہیں۔ صحیفہ صحیحہ جسے صحیفہ ہمام بن منبہ رحمہ اللہ بھی کہا جاتا ہے ، کی تمام احادیث نہ صرف مسند احمد میں حرف بحرف موجود ہیں بلکہ تمام احادیث صحاح ستّہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ملتی ہیں گویا صحیفہ صحیحہ اس بات